لندن میں ساتھ پڑھنے والی دو سہیلیوں کی ہندوستان میں نئی شروعات 'دی كلرڈ ٹرنک'

لندن میں ساتھ پڑھنے والی دو سہیلیوں کی ہندوستان میں  نئی شروعات  'دی كلرڈ ٹرنک'

Monday November 16, 2015,

6 min Read

اگر ہم ممبئی شہر کے ورلی میں ایک گھر سے ہو رہے کا م کے اس دفتر کو 'دل' کے طور پر دیکھیں تو ہماری ساری توجہ اس کمپنی میں زندگی اور خون کے مواصلات والی دو سب سے اہم اور نازک رگو ں پر جاکر ٹک جاتی ہے- ہو سکتا ہے کہ ترشلا مہتا اور يشنی کوٹھاری توانائی سے بھرپور دو سہیلیوں کی اس جوڑی کو دیکھ کر آپ کو ایسا لگے گا کہ یہ ایک اوقت بتانے کے لئے مسلسل پارٹیوں وغیرہ کا رخ کرتی ہوں گی- لیکن فی الحال اچھے وقت کو لے کر ان کی سوچ اوروں سے بالکل مختلف ہے اوروہ ایک کاروبار کی شروعات کرتے ہوئے اسے ترقی کی نئی منزلوں کی جانب لے جانا چاہتی ہیں-

لندن کالج آف فیشن میں فیشن کے مختلف شعبوں کا مطالعہ کرنے کے دوران ایک ہی کمرے میں رہنے والی ترشلا اور يشنی کو دیکھ کر ایسا لگتا تھا کہ یہ دونوں ایک دوجے کے لیے ہی بنی تھیں- ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہوئے ان دونوں کے خیالات ملنے سے بہترین نتائج حاصل ہوئے ۔

image


پرانے وقت کو یاد کرتے ہوئے ترشلا کہتی ہیں، '' لندن میں ایک سال تک يشنی کے ساتھ رہنے اور اسے جاننے کے دوران ہم دونوں ایک دوسرے کی عادات واطوار سے متعارف ہو ئیں- کھانا پکانے، صفائی، لانڈری اور دیر رات تک چلنے والی بات چیت سے ہمارے تعلقات اور بھی مضبوط ہو گئے- ہمارے درمیان ہم آہنگی نے ہمیں احساس دلایا کہ ہم ایک اچھی ٹیم کے طور پر کام کرتے ہوئے کامیاب ہو سکتے ہیں-''

ڈگری حاصل کرنے کے بعد رسرچ کے دوران انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ بازار میں معیار ی مصنوعات کو بنانے والے فیشن ڈیزائنرز کے لئے توسیع کے لا محدود امکانات ہیں، لیکن کئی وجوہات کی بنا پر ان کی پہنچ صرف چنندہ لوگوں ، سماجی دائرے اور صارفین تک محدود ہے - ترشلا کہتی ہیں "ہمیں اپنے کام کو صارفین کے ایک بڑے طبقے تک پہنچانے کی ضرورت تھی اور ایسا صرف ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے ہی ممکن تھا- اس خیال کو عملی جامہ پہنانے کے لئےمیں نے يشنی سے رجوع کیا "-

اس کے بعد كافی پینے اور رات کے کھانے کے دوران ہونے والی گفتگو نے اس خیال کو اور مستحکم بنایا - اس بات کو لے کر کافی پر اعتماد تھیں کہ وہ کچھ بڑا کام کرنے کی جانب گامزن ہیں- وہ مزید کہتی ہیں" ہم ایک منفرد قسم کا اور بازار پر راج کرنے والا فیشن کاروبار قائم کرنا چاہتے تھے- فیشن کے میدان میں مصدقہ اور تخلیقی صلاحیتیں کامیابی کی بنیاد ہیں جو ہمارے لئے باصلاحیت اور ابھرتے ہوئے فیشن ڈیزائنر کا کردار ادا کر رہے ہیں-

يشنی کہتی ہیں، '' اس کام کو کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہی تھا کہ ایک ایسا شفاف ماحول بنایا جائے جہاں پر ڈیزائنر اور صارفین خرید فروخت کی باتوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آمنے سامنے آنے کے علاوہ آپس میں تبادلہ خیال کر سکیں اور ایک دوسرے کے طور طریقوں اور پسندناپسند سےواقف ہو سکیں- اور اسی سلسلے میں'دی كلرڈ ٹرنک' (The Coloured Trunk) کا تصور عملی جامہ پہننے میں کامیاب رہی- اس کام میں اعتماد کی وجہ سے ہی ہم دونوں اتنی خود اعتماد ی حاصل کر سکے اور ہم نے اپنی اچھی خاصی تنخواہ والی ملازمتوں کو بھی الوداع کہنے کی ہمت کی -

ترشلا کہتی ہیں، '' دی كلرڈ ٹرنک کی بنیاد رکھنے سے پہلے زیادہ تر لوگ ہمیں اس میدان میں پاؤں نہ رکھنے کا مشورہ دے رہے تھے- زیادہ تر ملنے جلنے والے لوگ ایک محفوظ اور اچھی تنخواہ والی ملازمت کو چھوڑ کر کاروبار کرنے کے اقدام کو بیوقوفی اور بغیر سوچے سمجھے لیا گیا فیصلہ بتا رہے تھے- ''

حالانکہ انہیں ابتدائی دور میں کئی بار مالی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ انہوں نے کاروبار شروع کرنے کے لئے اپنی ملازمتوں کو الوداع کہہ دیا تھا اور ان کے پاس موجود محدود بچت ہی موجود سرمایہ تھا- برخاستگی کی وجہ سے انہیں اپنے گھر سے ہی اہتمام و انتظام کرنا پڑا-

image


ترشلا کہتی ہیں، '' ایک عورت ہونے کے طور پر ہم سے امید کی جاتی ہے کہ ہم ایک محفوظ کیریئر کا انتخاب کرتے ہوئے کوئی بھی غیر روایتی فیصلے نہ لیں اور اس حساب سے تو اب تک ہمیں شادی -شدہ زندگی کی شرو عا ت کر دینی چاہیے تھی - اگرچہ ہمارے خاندان والوں نے مکمل طور پر ہمارا ساتھ دیا، حمایت کی اور اس دلیری کے لئے حوصلہ افزائی کے ساتھ ہمارے فیصلے پر اعتماد ظاہر کیا -

ایک بہت پرانی کہاوت ہے کہ ایک کامیاب خاتون بننے کے لئے 'آدمی' کا کردار ادا کرنا پڑتا ہے- لیکن ترشلا اور يشنی اس پرانے اصول کے برعکس ایک جیتا جاگتا مثال ہیں- نفرت کرنے والے نفرت کرتے رہے اور شک کرنے والے شک کرتے رہے لیکن انہوں نے اپنی مضبوط عزم سے ان سب کی بولتی بند کر دی-

ترشلا کہتی ہیں، فیشن ایک خاتون مرکوز صنعت ہےاپنی عمر کو دیکھتے ہوئے ہمیں اپنے آپ کو ثابت کرنا تھا کیونکہ اکثر لوگ بڑی عمر کی خواتین کو سنجیدگی سے لیتے ہیں- اکثر لوگ ہمیں کالج میں پڑھنے والے ایسے طلباء کے طور پر دیکھتے ہیں جنہوں نے جوش میں آ کر ایک بلاگ شروع کیا ہو اور اسی وجہ سے ہمیں زیادہ کشادہ نفس ہوتے ہوئے لوگوں کو یہ سمجھانا پڑتا ہے کہ ہم صرف کاروبار کرنے آئے ہیں-

يشنی کہتی ہیں، ہم نے اپنے لئے بہت ہی اعلی سطح کے معیار طے کئے ہیں اور انہیں حاصل کرنے کے لئے ہم زمین و آسمان ایک کرنے کو تیار رہتے ہیں-

صرف چار ماہ پہلے ہی آپریشن شروع کرنے والے دی كلرڈ ٹرنک کے پاس ملک بھر کے 100 سے بھی زیادہ ابھرتے ہوئے ڈیزائنرز اور برانڈز اور 8 ہزار سے بھی زیادہ صارفین کی ایک پوری فوج ہے جسے انہوں نے مختلف سوشل میڈیا صفحات کے ذریعے کھڑا کیا ہے- فی الحال یہ 190 فیصد ماہانہ کی شرح سے اضافہ کر رہے ہیں اور ان کی ایک بالکل نئی ویب سائٹ 22 اکتوبر کو ہی شروع کی گئی ہے- اس کے علاوہ ان کا ارادہ آنے والے دنوں میں صنعت اور صارفین کو آمنے سامنے لانے والی ایک تجرباتی مقابلہ منعقد کرنے کے علاوہ ایک مفت ڈاؤن لوڈ، ہونے والی ان ہاؤس فیشن میگزین بھی شروع کرنے کا ہے-

"مستقبل کی طرف دیکھنے پر ہم خود کو ایک فیشن پلیٹ فارم سے کہیں آگے کھڑا پاتے ہیں اور خود کو ایک مجتمع کے طور پر قائم کرنا چاہتے ہیں- شاید ایک ایکسیلیٹر یا انکیوبیٹر جو ڈیزائن کی ابھرتی ہوئی صلاحیت اور تخلیق کی فراہمی میں کامیاب ہو"

Share on
close