ایڈیشنز
Urdu

بیڑی مزدور ستّمّا نے 58 سال کی عمر میں سیکھا کمپیوٹر

ماں کی ممتا بے مثال

YS URDU TEAM
29th Mar 2016
Add to
Shares
0
Comments
Share This
Add to
Shares
0
Comments
Share

تلنگانہ کے ایک دور دراز کے علاقے میں ایک ماں نے کمال کر دکھایا ہے۔ کریم نگر ضلع کے كورٹلا میں رہنے والی 58 سالہ ستّمّا نے پنے بیرون ملک رہنے والے بیٹے سے انٹرنیٹ پر بات کرنے کے لئے کمپوٹر سیکھ لیا ہے۔

image


ستّمّا کوایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں اور وہ بیڑی کے روزگار سے اپنی زندگی کا گزارا کر رہی ہے۔ اس نے اپنی زندگی میں بہت مشکلات کا سامنا کیا۔ اپنے بڑے بیٹے کو دبئی بھیجا اور ایک بیٹا نائی کام کرتا ہے۔ اس عمر میں بھی جب اس کے سامنے ایک مرحلہ آیا تو اس نے اپنے آپ کو کمتر نہیں سمجھا اور ناخوندہ ہونے کے باوجود اس نے آئی ٹی کی دنیا کو دکھا دیا کہ جب ایک ماں کچھ کرنا چاہتی ہے تو اس کے جزبہ کو کوئی ڈگا نہیں سکتا۔ 

كورٹلا ٹاون میں یہاں کے بھارتی آن لائن سینٹر میں یوم خواتین کے موقع پر چالیس س سے ساٹھ سال کی عمر کی خواتین کو کمپیوٹر کی تعلیم دی جارہی تھی۔ ستّمّا کو بھی اس کی خواہش ہوئی۔اس نے انرنیٹ سینٹر والوں سے کہا کہ وہ بھِ کمپیوٹر سیکھنا چاہتی ہے۔ وہ کہنے لگی، ''مجھے میرے دبئی میں رہنے والے بیٹے سے انٹرنیٹ پر بات چیت کرنے کے لئے کمپیوٹر سیکھنا ہے۔ اور آخر کار اس نے انسٹیٹیوٹ میں داخلہ لے ہی لیا۔

image


یہ بات جب دہلی میں مرکزی وزیر روی شنکر کو پتہ چلی تو انہوںے اس کی خوب تعریف کی۔ روی شنکر ستّمّا کو کہا ہے کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرکے دہلی آئے۔ تاکہ اس کے بہانے دنیا کا بتایا جا سکے کے ناممکن کا ممکن کس طرح بنایا جا سکتا ہے۔

ستّمّا نا خواندہ ہے۔ وہ کبھی اسکول نہیں گئی اور نہ کبھی اس کو معلوم تھا کہ کمپیوٹر کس بلا کا نام ہے۔ لیکن ان کے پکے ارادے نے انہیں اس منزل کا راستہ دکھایا، جو یقیناً ستما کے لئے ایک نئی دنیا سے کم نہیں ہے۔ 

قلمکار: ایم اے مصور

کامیابی کی منزل تک پہنچنے والے ایسے ہی حوصلہ مند افراد کی کچھ اور کہانیاں پڑھنے کے لئے ’یور اسٹوری اُردو‘ کے فیس بک پیج  (FACEBOOK ) پر جائیں اور ’لائک‘ کریں۔

کچھ اور کہانیاں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔۔

خود مشکل میں رہ کر غریبوں کے لئے لاکھوں روپے کی دواؤں کا مفت انتظام کرنے والے 79 سالہ 'میڈیسن بابا'

91سالہ ڈاکٹر 64برسوں سے کر رہی ہیں مریضوں کا مفت علاج

Add to
Shares
0
Comments
Share This
Add to
Shares
0
Comments
Share
Report an issue
Authors

Related Tags