تجزیاتی کمپنی کے حصول کے ذریعہ تجارت کا فروغ
بنگلورکی ایکا سافٹ ویئر کا شمار سافٹ ویئر کی ان کمپنیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے خاموش کے ساتھ اسپاٹ لائٹ سے ہٹ کر اپنی تجارتی سرگرمیوں کوفروغ دیاجیساکہ کسٹمرس کی جانب سے قائم کی جانے والی کمپنیاں کر کے خوش ہوتی ہیں ۔ اس کا سہرا کمپنی کے بانی مانو گارک کے سر جاتا ہے جو خوش گفتار ہیں اور سافٹ وئیر سے متعلق تجارتی سامان کے تاجر سے صنعت کار بن گئے ہیں ۔
مانو گارگ41سال کے ہیں جنہوں نے سافٹ وئیر اشیاء کی تجارت کے ساتھ ایکا کمپنی کا آغاز کیا اور انہیں عالمی سطح پر بھی کسٹمرس حاصل ہوگئے ۔آج ایکا کمپنی کا ملٹی ملین ڈالر کی کمپنیوں میں شمار ہوتا ہے جس کے موکلین یعنی کلئنٹس میں کارگل‘ لوئیس ڈریفس اور رئیوٹینٹو وغیرہ شامل ہیں ۔
ایکا کمپنی کی آمدنی میں اضافہ کی شرح 30 ملین ڈالر ہے ۔ کمپنی کو 2013میں 250کروڑروپئے کی فنڈنگ حاصل ہوئی جن میں سرفہرست امریکی کمپنی سلور لیک کرافٹ ورک ہے جس کو فنڈ دیکر حاصل کیا گیا جبکہ کمپنی کے دیگر سرمایہ کاروں میں تھائی لینڈ کا جی پی گروپ اور نیکسیس وینچر پارٹنرس شامل ہیں ۔مانوگارگ کا کہنا ہے کہ کمپنی کو تازہ سرمایہ کاری کی تلاش نہیں ہے کیونکہ دیگر کئی سافٹ وئیر کمپنیوں کی طرح ایکا کو ریسک کیپٹل نہیں چاہئے جیساکہ کنزیومرس پر توجہ مرکوز کرنے والی بعض نئی کمپنیاں چاہتی ہیں ۔کمپنی اب مختلف اقسام کے سافٹ وئیرمتعارف کررہی ہے اور تجزیاتی شعبہ میں داخل ہورہی ہے کیونکہ تجزیاتی شعبہ کے ذریعہ تجارتی اشیاء وسامان کے لئے کمپنیوں پر انحصار کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔سال کے اوائل میں تجارتی اشیاء کی قیمتوں میں بھاری کمی کا ایسی کئی ٹریڈنگ کمپنیو پر برا اثر پڑا ہے جن پر ایکا کمپنی کا بنیاد طور پر انحصار تھا۔ ’ تجارتی سامان کی قیمتوں میں بھاری کمی سے بہت پہلے ہی ایکا کمپنی نے تقریباً 18ماہ قبل تجزیاتی پلیٹ فارم پر ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کی سرگرمیوں کا آغاز کیا ۔مانو گارگ کی اس پیلٹ فارم پربھرپور توجہ تھی جس کے ذریعہ سافٹ وئیر کو کمپنی کا سرویس ماڈل بنایا گیا ۔تیزی سے ترقی کیلئے نامیاتی طریقہ اور راستہ اختیار کرنے پر مانو گارگ پکا یقین رکھتے ہیں ۔ 2013میں اسٹریلیا کی سپلائی چین منیجمنٹ ٹکنالوجی کمپنی ’’ماٹرکس گروپ‘‘میں اپنی بڑی حصہ داری کے لئے ایکا کمپنی نے تقریباً20ملین ڈالر ادا کئے جس کے ذریعہ کمپنی کی رئیو ٹینٹو‘ بی ایم اے اور بلیو اسکوپ جیسے موکلین تک رسائی حاصل ہوئی ہے ۔
قبل ازیں اسی سال کمپنی نے کینیڈا کی توانائی معاملت اور ریسک منیجمنٹ سے متعلق سلیوشنس فراہم کرنے والی کمپنی ’’انکمپاس ٹکنالوجیز‘‘کو بھی خریدلیا۔
ایکا کمپنی کے سی ای او مانوگارگ نے بتا یا کہ کمپنیوں کو حاصل کرنا ان کے ذہن میں ہوتا ہے اور اس مرتبہ وہ نہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی سطح پر تجزیاتی کمپنیاں حاصل کرنے کی تلاش میں ہیں ۔
قلمکار: رادھیکا نائیر
مترجم : اکبر خاں