ایجوکیشن اسٹارٹپ conveGenius دو کروڑ کے فنڈ کے حصول کے ساتھ تیز رفتار ترقی کی جانب گامزن

ایجوکیشن اسٹارٹپ conveGenius  دو کروڑ کے فنڈ کے حصول کے ساتھ تیز رفتار ترقی کی جانب گامزن

Thursday November 19, 2015,

3 min Read

_© ConveGenius ایک تعلیمی تفریح فراہم کرنے والا اسٹارٹپ ہے ۔کنوی جی نئیس نے ویب بیس پلیٹ فارم Enablers کی مدد سے دو کروڑ روپئے اکٹھا کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ اس کارنامے کا اہم مقصد تعلیمی پروڈکٹ کے فروغ اور اس کی ٹکنالوجی کو وسعت دینا ہے ۔سرمایہ کاروں اور شروعات کرنے والوں کے مابین رابطہ کا کام کرنے والوں کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرانا Enablers کا ہمیشہ رول رہا ہے ۔دو کروڑ روپئے کا سرمایہ جنوب مشرقی ایشیا اور ہندوستان کے سرمایہ کاروں کی جانب سے فراہم کئے گئے فنڈ کا حصہ ہے ۔ ConveGenius اس فنڈ کو ٹکنالوجی کی وسعت کے ساتھ ساتھ Content aggregation ٹیم کے استحکام کے لئے استعمال کریگا۔ConveGenius کے کو فاونڈر جئے راج بھٹہ چاریہ کا کہنا تھا کہ اس رقم کو تعلیمی مواد اسکالرشپس کیرئیر کونسلنگ اور ملازمتوں تک رسائی کی مد میں خرچ کیا جائے گا ۔تاکہ اپنی زندگی کی شروعات کرنے والے طلبہ اور نوجوانوں کو بہ آسانی رہنمائی مل سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف اور صرف کامیاب سرمایہ کاروں اور جد و جہد کے بعد ترقی حاصل کرنے والے لوگوں سے ہی ممکن تھا ۔

image


Convegenius کا قیام جئے راج بھٹّا چاریہ اور ششانک پانڈے نے سن دو ہزار تیرہ 2013میں شروع کیا تھا ۔اور اس کا واحد مقصد سیکھنے کے عمل اور فن کو قابل استطاعت اور فائیدہ مند بنانا تھا ۔ConveGenius نے اپنے پروڈکٹ کو موبائیل کے ذریعہ ٹکنالوجی گیمس قابل قبول تجزیہ کاری اور ذہانتی مواد کا حیرت انگیز مجموعہ بنادیا ہے ۔ان کا دعوی ہے کہ اپنے اس پروڈکٹ کے ذریعہ ایک سال میں پچاس ہزار سے زائید طلبہ کو متوجہ کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور ان کا کہنا تھا کہ رسائی میں مسلسل اضافہ حوصلوں کو بلند کررہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ایک سال کے دوران اپنے اس وینچر کے لئے ایک لاکھ امریکی ڈالر کی رقم اکٹھا کرنا ایک چیلنج سے کم نہیں تھا تاہم انہوںنے یہ کر دکھایا ۔

Edutainment عموما k12 سگمنٹ کی تکمیل کرتا ہے ۔حالیہ دنوں ہندوستان میں edutainment والے پروڈکٹس کی مارکٹ چھ بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔گذشتہ چند برسوں میں اس صنعت نے بہت ساری تبدیلیوں کا تجربہ کیا ہے ۔اور اس شعبے میں بڑھتی مانگ نے بہت سارے لوگوں کو اس جانب متوجہ کیا ہے ۔ٹکنالوجی کے اس عصری دور میں نئے آنے والے اپنی تمام تر توجہ براہ راست موبائیل ایپ گیمس انٹرنیٹ پر مرکوز کئے ہوئے ہیں تاکہ اپنے آڈینس کی ضروریات کی تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے ۔یہی وجہ ہے کہ ایجوٹینمنٹ اسٹارٹ اپ اسمارٹ فون استعمال کنندوں کی کی مسلسل بڑھتی تعداد پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔

ایک مطالعے کے مطابق اگلے چار برسوں میں ہندوستان میں اسمارٹ فون صارفین کی تعداد چھ سو پچاس ملین سے تجاوز کرجائیگی ۔گویا ملک کی تقریبا آدھی آبادی اسمارٹ فون استعمال کرنے لگ جائے گی ۔ملک کی 72.2 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں بستی ہے یعنی کہ پچیس فیصد دیہی عوام اسمارٹ فون کے ذریعہ انٹرنیٹ ڈیٹا سے جڑجائینگے ۔اور یہ صورتحال تعلیمی ٹکنالوجی کے شعبے میں نہ صرف غیر معمولی ترقی اور فروغ کا باعث بنے گی بلکہ ایک نیا انقلاب بھی ثابت ہوگی ۔