میڈ اِنفی ۔صحت و طب کی رہنمائی میں بے مثال ایک معتبر ادارہ
اسپتالوں اور ڈاکٹروں کے حوالے سے معلومات کا خزانہ اور اس سلسلے میں ایک بہترین پلیٹ فارم میڈ اِن فی نے صحت کے شعبے میں وسیع تر معلومات کی عوام تک رسائی یقینی بنانے کے مقصد سے دو کروڑ روپئے کی خطیر رقم اکٹھا کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ یہ خطیر رقم رام کمار کاکانی (پروفیسر xlri) پردیپ کے جئے سنگھ (چیرمین ۔ہیلتھ اسٹارٹ) سنیل ٹی وی (معاون بانی IVFA) وجئے گھڑگے ((coo gojavas ہیمنت کول (سابق سی ای او اور ایم ڈئی بجاج الیانز جنرل انشورنس (اور گرمیت چھل (ایس وی پی اینڈ ہیڈ ہیلتھ کیر HCL,ٹکنالوجیز, ) اور دیگر سرمایہ کاروں کی مدد سے اکھٹا کی گئی ہے ۔میڈ انفی اس رقم سے iOS app لانچ کرنا چاہتا ہے ۔ اور اگلے دو تین مہینوں میں اس ایپ کو ملک کے دس اہم شہروں تک وسعت دی جائیگی۔
Medinfi کے فاونڈر روی شنکر مشرا کے مطابق ” ہم نے ہمیشہ اس بات کی کوشش کی ہے کہ انتہائی معتبر اور قابل اعتبار معلومات اپنے صارفین تک پہنچائی جائیں۔ اور اس نیک مقصد کیلئے ہم نے مختلف شہروں میں اپنے مواد اور معلوماتی سرگرمیوں کو مزید استحکام بخشنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور اس کے لئے اینڈرائیڈ کے IOS کا سہارا لیا جایگا ۔تاکہ مختلف شہروں میں میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس استعمال کرنے صارفین تک اپنی معلومات کی رسائی کو ممکن بنایا جاسکے۔“
Medinfi کو سن 2014 میں روی شنکر مشرا نے قائم کیا تھ ۔ بنگلور اور دہلی این سی آر کے علاوہ ممبئی و دیگر اہم شہروں میں قائیم مختلف اسپیشالٹی اسپتالوں کلنکوں اور ماہرین امراض ٹاکٹروں کی مکمل معلومات فراہم کرتا ہے میٹ انفی میں ایک اندازے کے مطابق پانچ ہزار سے زائید علاج معالجے کی معلومات اور اسپتالوں و ڈاکٹروں کے پتے درج ہیں ۔اہم بات یہ ہے کہ میڈ انفی بذات خود پوری دلچسپی کے ساتھ ٹاکٹروں اور اسپتالوں کے حوالے سے معلومات اکٹھا کرتا ہے اور ہر اعتبار سے مہر تصدیق کا اطمینان کرنے کے بعد ان کی معلومات عوام کے لئے جاری کی جاتی ہیں ۔اس طرح اپنے تجربے اپنی معلومات کے بعد تصویروں اور دیگر معلوماتی مواد پر مشتمل تین ہزار سے زائید کلنکس اسپتال ڈاکٹر اورطب و صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے دیگر ماہرین میڈ انفی پر دستیاب ہیں اور اس کے ذریعہ ضرورت مند صارفین پورے اعتماد کے ساتھ کلنک و ڈاکٹر کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ایک ہمہ جہت آڈٹ میکانزم کی مدد سے میڈ انفی نے اپنے صارفین تک صرف اور صرف قابل بھروسہ و تصدیق شدہ معلومات بہم پہنچانے کی کوشش کی ہے ۔ یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ لوگ جب ڈاکٹروں اور کلنکس سے اپنے موبائیل اپلی کیشن کے ذریعہ رابطہ کرتے ہیں تو میڈ انفی کو اس کا معاوضہ نہیں ملتا ۔نہ ہی اس کا کسی ڈاکٹر یا اسپتال کے ساتھ کوئیTie up ہے ۔اور نہ ہی وہ کسی صارف کے لئے Appointment بک کرتا ہے ۔یہی بات میڈ انفی کو سب سے الگ اور سب سے منفرد بناتی ہے ۔
ہیلتھ کیر اور تعلیم یہ دو ایسے شعبے ہیں جس میں پروڈکٹ اور سرویس کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی distruption نہیں دیکھا گیا ہے ۔اور یہ صرف ای کامرس کے طریقہ کار پر کام کیا کرتے ہیں ۔تاہم اب ضرورتوں کے حساب سے بہت ساری تبدیلیاں آرہی ہیں اور خاص طور پر صحت کے شعبے میں خدمات کے حوالے سے بہت بہتری آئی ہے ۔انتہائی مصروف شیڈول اور آف لائین اپائینٹمنٹ بکنگ جیسی روایت کے باوجود آج کل خاص طور پر شہری علاقوں کے لوگ آن لائین بکنگ کے لئے Practo ۔Lybrate اور Medinfi جیسے پلیٹ فارمس استعمال کرنے لگے ہیں ۔گذشتہ ایک سال سے کئی اسٹارٹپس نے ڈاکٹر اپائینٹمنٹس کے حوالے سے سوالات کئے ہیں اور کئی لوگوں نے seed round کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔Lybrate ,Doctor C,Doctree,Helping Doctor,اور DocSuggests اور ان جیسے کئی ایک اسٹار ٹپس نے Seed فنڈنگ کے لئے چار ملین ڈالرس کی فنڈنگ کی ہے ۔
تاہم medinfi صرف اور صرف معلومات مہیا کرتا ہے اور appointment bodyeing کے طریقہ کار میں شامل نہیں ہوتا اور یہی بات کمپنی کو سب سے الگ اور سب سے منفرد شبیہ کا حامل بناتی ہے ۔اس نئے مرحلے کے بعدMedinfi اب مختلف شہروں میں اپنی موجودگی کو یقینی بنانے کا اہل ہوگیا ہے ۔آن لائین ہیلتھ کیئر بہت تیزی سے فروغ پارہا ہے اور یہ دیکھنا خا صا دلچسپ ہوگا کہ آنے والے مہینوں میں یہ شعبہ کیسے اپنی کارکردگی دکھائے گا ۔