Brands
Discover
Events
Newsletter
More

Follow Us

twitterfacebookinstagramyoutube
Youtstory

Brands

Resources

Stories

General

In-Depth

Announcement

Reports

News

Funding

Startup Sectors

Women in tech

Sportstech

Agritech

E-Commerce

Education

Lifestyle

Entertainment

Art & Culture

Travel & Leisure

Curtain Raiser

Wine and Food

YSTV

ADVERTISEMENT
Advertise with us

بچوں کو گھر پر رکھے فعال، Flinto آپ کا تحفہ

بچوں کو گھر پر رکھے فعال، Flinto آپ کا تحفہ

Wednesday December 28, 2016 , 4 min Read

بچے زندگی میں خوشی لاتے ہیں اور انہیں بڑا ہوتے دیکھنا، ممکنہ طور پر ان کے والدین کے لئے ایک مختلف تجربہ ہوتا ہےبچے کے لئے، دنیا نئ ہوتی ہے اور بہت سے نئے خیالات کے ساتھ انہیں سمجھوتہ کرنا ہوتا ہے ۔یہ اس ڈیجیٹل دور میں زیادہ مناسب ہے، جہاں اسمارٹ فون یا ٹی وی گھر میں چھوٹے بچےزیادہ سے زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ ایک ایسا عجیب واقعہ ہوا تھا جہاں پر ایک بچے نے کیشنز كھريدنے کے لئے 4000 امریکی ڈالر اڑا ديے ۔

image


یہ شہری والدین کا ایک مسئلہ ہے اور اس مسئلہ کے حل کے لئے چنئی کےکاروباری، وجےبابو گاندھی اور ارون پرساد ور ائی راج نے ای کامرس وینچر، Flinto کا آغاز | کیا ۔ ارون کہتے ہیں، "وجے اور میں 6 سال سے دوست ہیں - وجے، 4 سال کے بچے کے والد ہیں جو اپنے بچے کی ترقی کے لئےکھلونے خریدنے کے شوقین تھا ۔ بیٹےآدھو کی سالگرہ پر میں نے ایک اچھا تحفہ خریدا ۔میں نے آج دستیاب بہت سے متبادل کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ کئی چیزیں | وہ یا تو بیکار ہےہوتی ہیں، جس سے بچے کی کوئی ترقی نہیں ہوتی ہے یا پھر بہت ہی سانجیدہ قسم کے ہوتے ہیں، جس سے بچچے دور بھاگتے ہے ۔ بالآخر میں نے ایک مزیدار کھلونا لیا۔| جس سے بچے کو کھیلنے کے ساتھ ساتھ سیکھنے کا بھی مزہ آئے۔ | اس دن کے بعد میرے ذہن میں خیال آیا، کیوں نہ ایک ایسی کٹ بنائی جائے جس سے کھیل کے ساتھ دماغ کی بھی ترقی ہو اور اسے ہر ماہ وجےکی طرح ہر ماں باپ تک پہنچایا جائے - اس دن Flinto کی ابتدا ہوئی۔| "

Flinto -تین سے سات سال کی عمر کے بچوں کے لئے موضوع کی بنیاد پر ماہانہ مشغولیات کا باکس ہے جو گھر پر ایک بامعنی طریقے سے بچوں کو مصروف رکھنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ ہر ماہ، ایک نیا موضوع ہوتا ہے جو سائنس، آرٹ، کسٹمائز تصاویری کتابیں اور کھیل کی بنیاد پر سرگرمیوں سے بھرا ہوتا ہے اور آپ کے گھر میں پہونچا یا جاتا ہے ۔ ہر Flinto باکس کے ساتھ گائیڈ اور ضروری مواد ہوتی ہے ۔

ارون بتاتے ہیں کہ Flinto باکس کا موادبچوں کی ابتدائی کی نشو نما لئے کے ماہرین، ڈویلپرز اور تجرباتی تعلیم لیڈرز کی خدمات لےکر ڈیزائن کیا گیا ہے۔| باکس میں خاص طور پر، اعلی معیارکی چیزیں ہوتی ہیں، جو تخلیقی صلاحیتوں، ریسرچ، زبان اور سماجی مہارت سمیت اہم ترقی کے شعبوں کا احاطہ کرتی ہے۔

image


ارون بتاتے ہیں کہ ٹیم نے فروری 2013 سے اس پروڈکٹ پر کام کرنا شروع کیا -وہ کہتے ہیں، "اپریل میں کچھ جربات کے بعد، ہم نے مئی میں پرائیویٹ بیٹا لانچ کیا اور عوام کے لئے اسے جون میں کھول دیا اور انہوں نے اسے پسند کیا ۔"

پبلک لانچ ہی کمپنی کو اچھا رد عمل ملا۔"ایک دو ماہ میں ہی همارے کلائنٹ دوگنے ہو گئے ۔فی الحال ہمارے 500 سے زیادہ گاہک ہیں۔ جس سے 40 فیصد سے ذائد افراد طویل مدت سے ہمارے ساتھ ہیں۔ "زیادہ تر گاہک لوگوں کی ایک دوسرے کی جان پہچان سے ہی بنے ہیں ۔ لیکن وہ دوسرے طریقے سے بھی اس کا استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں، "70 فیصد سے زائد صارفین نے Flinto اس لئے خریدا کیونکہ ان دوستوں نے اس کا تجربہ کیا تھا ۔ ہم جلد ہی دیگر مارکیٹنگ پلیٹ فارم میں بھی آگے بڑھ رہے ہیں ۔ اب ہم پورے ہندوستان میں شپنگ کر رہے ہیں ۔ "

اس طرح کے ردعمل ارون اور ان کی ٹیم کو آگے بڑھنے کے لئے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔وہ کہتے ہیں، "پانچ سال کا بچہ اس کی سالگرہ کے کیک پر Flinto کا نام چاہتا تھا۔ یہ ہمارے لئے اب تک کا سب سے بڑی کامیابی ہے ۔ "


ارون بتاتے ہیں کہ Flinto کی طرح کے آيڈيا مغرب میں بہت مقبول ہیں ۔ وہ کہتے ہیں، "بہت سے والدین بچے کے ابتدائی نشو نما کی اہمیت کو سمجھ رہے ہیں ۔ والدین گھر پر اپنے بچے کی فائدہ بخش مصروفیت پر توجہ دے رہے ہیں ۔، "ارون کہتے ہیں،" فی الحال flinto باکس کا استعمال والدین بچے کو گھر پر مصروف کرنے کے لئے کر رہے ہیں۔ ہر Flinto باکس میں بچوں کے لئے پرکشش چیزیں ہیں جو انہیں مصروف رکھنے نے مدد کرتی ہیں۔ ہمارے تمام گاہک ماں باپ ہیں اور وہ اسے پسند کر رہے ہیں ۔ "

چنئی کی سات ارکان کی ٹیم آنے والے مہینوں میں فنڈ جمع کرنے کی سوچ رہی ہے ۔ اور حال ہی میں ملے اس قسم کے رد عمل سے ارون اور اس کی ٹیم ای کامرس کی دنیا میں بھی قدم رکھنے کا پلان بنا رہی ہے۔