اسٹارٹپ میں ہندوستان دوسرے نمبر کی دوڑ میں

اسٹارٹپ میں ہندوستان دوسرے نمبر کی دوڑ میں

Monday April 18, 2016,

3 min Read

نیشنل ایسوسی ایشن آف سافٹ ویئر اینڈ سروس کمپنیز ناسكوم کا دعوی ہے کہ اسٹارٹپ کے میدان ہندوستان دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے اور دوسرے نمبر کی دوڑ میں ہے۔ اسٹارٹپ کا کاروبار 2020 تک 250 بلین ڈالر اور 2025 تک 350 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

image


ناسكوم کے نو منتخب صدر سی پی گرنانی ، جو سی پی کے نام سے مشہور ہیں، وہ ٹیک مہندرا کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو افسر بھی ہیں. گرناني نے کہا کہ ہندوستان کو دنیا کا ڈیجیٹل مرکز بنانا ان کا بنیادی مقصد ہو گا۔ اس کے لئے 2020 اور 2025 کی قرارداد منظور کر لی گئی ہیں۔ ان کا مقصد صرف ہندستان میں آئی ٹی کی صنعت کی حوصلہ افزائی کرنا نہیں ہے، بلکہ جاپان، یورپ اور امریکہ کے نئے بازاروں میں بھی ہندوستان کی باآثر موجودگی درج کرانا ہے۔

فروغِ مہارت کو ترقی کی چابی بتاتے ہوئے گرنانی بتایا کہ فروغِ مہارت کے بہت سے شعبے ہیں۔ صرف مہارت کا فروغ محض ایک مقصد نہیں ہونا چاہئے، بلکہ اس وقت جو ا ملازم ہیں، انہیں وقت کے مطابق، چیلنجوں کا سمنا کرنے کے لئے موثر بنائے رکھنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ اس کے لئے ناسكوم نے دو ٹاسكفورس بنائی ہیں۔ ایک کی ذمہ داری مستقبل کے چیلنجوں کی شناخت کرنا ہے اور دوسری ٹاسكفورس اس کے مطابق، موجودہ انسانی وسائل کو چوکنا کرنے کا کام کر رہی ہے۔

اگلی ورلڈ آئی ٹی کانگریس حیدرآباد میں

سی پی گرنانی نے کہا کہ ورلڈ کانگریس آف انفرمیشن ٹیکنالوجی کی اگلی کانفرنس حیدرآباد میں ہوگی اور اس کے لئے وزیر اعلی کے. چندر شیکھر راؤ بھی اتفاق کر چکے ہیں۔ پچھلی کانگریس جب سینٹ فرانسسکو میں منعقد کی گئی تھی، تو وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا مطلب صرف آئی ٹی یا سافٹویئر صنعت نہیں ہے، بلکہ صحت اور تعمیر کے مختلف علاقوں میں اس کی توسیع ہوئی ہے۔ اس وقت 3.5 ملین لوگ اس میں کام کر رہی ہیں. ان کی صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کے لئے ان کی فنی مہارت کو وقت وقت پر نئے طریقے سے سنوارنا ہوگا. انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ہندوستان سے آئی ٹی میں 100 بلین ڈالر کی برآمدات ہوئی ہے اور اس سال 108 بلین ڈالر کی برآمدات کا امکان ہے۔

حیدرآباد میں آئی ٹی ہب کی طرح بینگلور، گرگاؤں، کولکتہ، ممبئی اور پونے میں مرکز قائم کیے گئے ہیں. چنئی میں بھی عمل جاری ہے. اس سال 12 فیصد ترقی کی شرح درج کی گی ہے جبکہ اگلے سال اس میں 14 فیصد ترقی کی شرح کا امکان ہے۔