انّا کینٹین دے رہا ہے 1 روپے میں اڈلی اور تین روپے میں دہی بھات، اے پی کے 29 گاؤں میں ہوگی کینٹین کی توسیع
آندھرا پردیش ریاست کے نئی دارالحکومت امراوتی کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں دیہی مزدور یہاں کام پر لگے ہیں۔ پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائڈو نے ان مزدوروں کے لئے اپنی پارٹی کے بانی اور تیلگو فلموں کے سوپر اسٹار این ٹی راماراو کی یاد میں انّا کینٹین شروع کیا ہے۔ دارالحکومت کے تعمیراتی مزدور اس کینٹین میں 1 روپے میں اڈلی اور 3 روپے میں دہی چاول کا مزہ لے رہے ہیں۔
آندھرا پردیش کے وجےواڈا اور گنٹور ضلع کے درمیان نئی دارالحکومت امراوتی کی تعمیر میں مزدور دن رات کام کررہے ہیں۔ اس بھیڑ کی نئی توجہ ہے انا کینٹین۔ چندرا بابو نائڈو نے یہ کینٹین زیر تعمیر سیکرٹریٹ کے بالکل قریب میں شروع کروایا ہے۔ تاکہ مزدور سستے داموں پر کھانا حاصل کر سکیں اور تعمیر کے دوران ان کے نقل مقام کے مسئلے سے بھی بچا جاسکے-
اس کینٹین کے سستے کھانے کا ذائقہ نہ صرف وزیر اعلی چندر بابو نايڈو نے چکھا، بلکہ نائب وزیر اعلی این. چنّاراجپّا اور ایم پی جے دیو گلاّ بھی یہاں کی غذائیں چکھنے والوں میں شامل تھے۔ وزیر اعلی نے اعلان کیا کہ منگلپلی، تاڈیپلی اور تھلور کے آس پاس کے 29 گاوں میں جہاں دارالحکومت کی تعمیر کا کام کیا جارہا ہے، انا کینٹین قائم کیے جائیں گے۔
در اصل 1 روپے میں اڈلی اور 3 روپے میں دہی چاول کا یہ خیال نیا نہیں ہے۔امراوتی میں اس منصوبہ میں حکومت کے ساتھ کام کر رہے ہرے کرشنا مومیمنٹ کے اکشے پاترا ٹرسٹ نے تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ایک سال پہلے ہی 5 روپے میں مزدوروں اور غریب لوگوں کو کھانے کی شروعات کی تھی۔ اس کو گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے نئی اسکیم کے طور پر شروع کیا تھا اور حکومت ہند نے بھی اس کی تعریف کی تھی۔ ملک اور بیرون ملک کے کئی نمائندوں نے اس کا معائنہ کر اپنے اپنے علاقوں میں اس پر عمل آوری کے امکانات کو تلاش کیا ہے۔ اکشئے پاترا فاؤنڈیشن آندھرا پردیش کے کئی مراکز میں اس اسکیم کو حکومت کی مدد سے پھیلانا چاہتا ہے۔
حیدرآباد میں عام طور پر یہ کھانے 5 کے کھانے کے طور پر مشہور ہے، لیکن اس کا خرچ 22.50 پیسے ہے۔ اس میں سے 15 روپے کی سرکاری سبسڈی 2.50 روپے اکشئے پاترا کا تعاون اور 5 روپے کھانے والے مستفید سے لیے جاتے ہیں۔ آندھرا پردیش میں ابھی اس سلسلے میں وسیع تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ تمل ناڈو میں امّاں کینٹین نے پہلے ہی اس طرح کی ایک اور مثال قائم کی ہے، جہاں 1 روپے میں اڈلی 5 روپے میں ٹماٹابھات اور دیگر سستی غذائیں دستیاب ہیں۔