تبدیلی کے لیے بہت کچھ ہے، بس ارادے چاہئے-جیسیکا ٹینجلڈر۔
Sunday November 08, 2015 , 6 min Read
کچھ دنوں پہلے ہم نے جیسکاکی زندگی کے نشیب و فراز کا پتہ لگایا تھا اور آپ سے ان کے انٹرپرائز کے بارے میں کچھ اور معلومات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ ایمسٹرڈیم میں ایک جگہ کام کرتے ہوئے جیسکا ٹینجلڈر نے اس تنہائی کو دیکھا جو کاروباری بننے والوں کے سامنے ہوتی ہے۔"آپ خود پر شک کرتے ہیں، آپ کو دوسروں کو خود سے آگے محسوس کرتے ہیں، حسد کا احساس پیدا ہونے لگتا ہے اور اندرونی رکاوٹی پیدا ہونے لگتی ہیں۔ یہ آپ کی اس رفتار کو کم کر دیتا ہے جس سے آپ اپنے مقصد کی طرف بڑھ رہے تھے۔ اس طرح کی سوچ آپ کے کام کی جگہ پر آپ کے ساتھیوں کے ساتھ با مقصد بات چیت میں رکاوٹ بنتی ہے۔ بات چیت عام طور پر ایک دوسرے کا تعرف کرنے اور موسم کے حال پر مرکوز ہو کر رہ جاتی ہے۔ "اسی ماحول نے جیسیکا کواس مسئلے کی شکایت کرنے کے بجائے اس مسئلہ کا حل دریافت کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی جس سے کہ اس میں کچھ تبدیلی لائی جا سکے۔ لمبی کہانی کو مختصر کرنے کے لئے جیسیکا نے دوپہر کے کھانے سے بیس منٹ بعد اس موضوع پر اظہار خیال کرنا شروع کیا۔"یہاں بہت زیادہ وقت خرچ نہیں کرنا تھا اور ویسے بھی لوگوں کو دوپہر کے کھانے کے لئے تو اپنی سیٹ سے اٹھنا ہی تھا۔ اس لیے میں نےہی بات چیت کا آغاز کیا۔ " جیسیکا کے مطابق، کاروباری دنیا میں موجود مسائل اور چیلنجوں کے حل تلاش کرنا چاہتے ہیں، لیکن اگر یہ ان کی اپنی جزبہ، بنیادی مسائل ،صلاحیت اور جذبہ سے میل نہ کھاتا ہو، اور وہ دنیا کے لئے جو کچھ کرنا چاہتے ہیں، تو ایسی صورت میں ایک وقت کے بعد ان کی قوت ارادی ختم ہو سکتی ہے۔ جیسکا ابھرتے ہوئے سرمایہ کاروں اور اسٹرٹپس کی تربیت اور مدد کرتی ہے جہاں وہ ان کی سوچ پر توجہ مرکوز کرتی ہیں۔ اس کا مطلب کیا ہے؟ وہ کہتی ہے، "جب آپ کا ذہن اپنی جگہ پر ہوتا ہے تواچھا برتاؤ اسی سے منصوب ہے اور اس سے ایسے مؤثر مصنوعات یا خدمات کا ملنا یقینی ہے جو مارکیٹ کے لئے سازگارہوں اور جو خوش اخلاق افراد واقعی میں حاصل کرنا چاہتا ہے۔ "بنگلور کے کام کی جگہ پر تمام سرمایہ کاروں کے درمیان ہم نے اسے عجیب اور دلچسپ سیشن کے دوران کچھ خاص کرتے ہوئے دیکھا۔ جیسکا نے اندازہ لگا یا کہ شخصی طور پر ہم سب کے پاس علم، مہارت اور نیٹ ورک ہے، لیکن اس میں سے کچھ حاصل کرنا کافی مشکل ہوتا ہے یا ہمیں یہ پتہ نہیں ہوتا ہے کہ اس نیٹ ورک کے پس پردہ کس کا نیٹ ورک ہے، اس لئے اس نے کچھ وركشاپس ڈیزائن کیے ، جہاں لوگوں کے درمیان رابطہ کا موقع دیا جاتا ہے جس سے دونوں فریقین کو موقع ملتا ہے اور اس سے ان کی شخصی ترقی بھی ہوتی ہے۔
سان فرانسسکو، ہندوستان اور ایمسٹرڈیم کے درمیان آتے جاتے اور انٹرپرائز کی شروعات کرنے والے مختلف لوگوں سے ملنے اور ان کی تربیت کرنے کے بعد جیسیکا کے پاس بہت سی دلچسپ کہانیاں ہیں جن کو وہ بانٹنا چاہتی ہیں۔ ہم نے سرمایاکروں خاص طور پر اپنے ہم وطن لوگوں کے ساتھ بات چیت اور ان کے تجربات کو جاننے کے لئے ان سے ملاقات کی ۔ ہمارا پھلا سوال تھا
ہندوستانی ماحول کے بارے میں مختلف کیا ہے؟
میں یہاں تقریبا ڈیڑھ سال سے ادھر سے ادھر بھاگ رہی ہوں اور میں یہ پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ میں نے جو پل یہاں گزارے ہیں۔ اس کا اثر میرے اپنے ملک سے کہیں زیادہ ہو گا۔ یہاں کے کاروباری کافی مختلف ہیں، یہ لوگ خود کو کافی حد تک اپنے آپ میں سمیٹ کر رکھتے ہیں، ان کا دائرہ بہت چھوٹا ہوتا ہے اور وہ اکثر اپنے دائرے، اسکول، کالج اور خاندان سے الگ ہونا نہیں چاہتے ہیں۔ اگر آپ بین الاقومی سطح پر خود کی پہچان بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو ان دائروں سے نکلنا ہوگا اور آپ کو اپنے ان آسان جگہوں سے نکل کر وہاں جانا ہوگا، جہاں جادو ہوتا ہے۔ میں اسی عمل کو اپناتی ہوں۔ اور جب میں اس کا موازنہ آپنے بنگلور کے انٹرپرائز سے ایمسٹرڈیم کے انٹرپرائز سے کرتی ہوں، تو یہاں مجھے کئی بار واقعی میں سرمایہ کاروں پر کافی زور لگانا پڑتا تھا۔ ایسا اس لیے نہیں کہ یہاں کے لوگوں میں صلاحیت نہیں ہے، بلکہ اس لئے کہ انہیں زور لگانے کی ضرورت ہوتی ہے تبھی یہ کھلتے ہیں۔
وہ جز جو غایب ہے؟
ہر کسی کا اپنا ایک كمفرٹ زون ہوتا ہے۔ ایک کاروباری کے طور پر آپ کو بھدےپن، غیر یقینی صورتحال اور عدم تحفظ جیسی صورت حال سے گزرنا پڑتا ہے، جو انتہائی اہم ہے۔اگر آپ غیر محفوظ ہیں اور آپ پہلا قدم اٹھاتے ہیں تو آپ دوسروں کو بھی ایسا ہی کرنے کی دعوت دینگے اور اس طرح آپ کو ایک محفوظ جگہ یا لوگوں کو یہ کہنے کے لئےحلقہ بن لیتے ہیں تاکہ آپ لوگوں کو کہ سکیں کہ میں پھنس گیا ہوں یا مجھے مدد کی ضرورت ہے۔ ایک کاروباری کی کامیابی کے لئے اس کھلا ہونا ضروری ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ لوگ کھلی اور غیر محفوظ رہیں، ہم سب کو ایک ایسا کاروباری نہیں ہونا ہے جو دنیا پر راج کرتا ہے! ناکامی کی تعریف کو دوبارہ تحریرر کریں کہ لوگ اس کے بارے میں کیا سوچتے ہیں، اور اسے ہی مانیں۔ایک کاروباری کے طور پر میں صرف ایک ہی ناکامی جانتی ہوں اور وہ ہے ہار ماننا یا آگے نہیں بڑھنا۔ لاکھوں مشورہ کو نافذ کرنا اورآگے قدم بڑھانا ہے۔ میں انہیں اپنی زندگی میں شامل کر اندرونی طور پر پہلے سے زیادہ مضبوط بن گئی۔
خواتین کاروباری
مجھے نہیں پتہ کہ خواتین کوسرمایہ کاری کی جانب حوصلہ افزائی کرنا ادم مساوات کی علامات کے خلاف جنگ ہے یا نہیں؛ ہمیں اس ناہموار دنیا کے پس پردہ اصل وجہ تلاش کرنا چاہئے۔ یہ اچھا لگتا ہے جب ہم کسی کے لئے تحریک بن سکتے ہیں اور خواتین کو بااختیار بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ جییکا کہتی ہیں، ''میں تو انہیں ایسے سامان یا ٹولز مہیا کرتی ہوں جو ان کے لئے دوسری کسی چیز سے زیادہ فائدہ مند ہو، میں اپنے تجربے کی بنیاد پر کہہ سکتی ہوں کہ میں اکثر مردوں کی نصیحتیں،اسٹارٹپس اور سرمایہ کاری کے شعبہ میں تکنیکی کے اثر سے مایوس ہو جاتی تھی۔
جیسیکا کہنا چاہتی ہیں کہ کام پر پوری توجہ دیں اور ہمیشہ تجسس برقرار رکھیں۔ دنیا کو ایک بچے کی نظر سے دیکھیں، مشورہ مانگیں اور پوری توجہ سے مشورہ کو استعمال کریں۔،اپنی تصورات کو چیک کریں اور پھر اس پر عمل کریں۔ نئے لوگوں سے ملیں۔ایسے ماحول میں کام کریں جہاں آپ کو آسانی محسوس ہو۔ اپنے عقائد اور برتاؤ پر کنٹرول رکھنے کے لئے کی صلاحیت کے مطابق کام کریں۔ یہ آپ کو ایک اچھا انسان بناتا ہے اور اطراف کے ماحول پر مثبت اثرات رکھتا ہے۔ ایک آخری بات، طیارے کو اڑاتے وقت اسے بنانے کا لطف اٹھائیے۔