بجلی اور پلمبنگ جیسے گھریلو کاموں کو نبٹانے کا ممتاز زریعہ "گاپون"
ہندوستان میں 'آن-ڈیمانڈ' کے تصور کو تیزی سے فروغ حاصل ہو رہاہے۔ وقت کے ساتھ مقامی سطح پر چھوٹی بڑی مختلف خدمات فراہم کروانے والے بےشمار اسٹارٹپس سامنے آتے جا رہے ہیں۔ گروسری[ظروف] کے سامان سے لے کر دیگر ذیلی خدمات اور یہاں تک کہ سیلون ]حجامت خانے] جیسی خدمات تک انتہائی مصروفیت ک حامل میٹرو شہروں میں آسانی سے دستیاب ہیں۔
آج جب مارکیٹ میں بہت سی کمپنیاں فعال کردار اداکر رہی ہیں ایسے میں گاپون (Gapoon) کا ماننا ہے کہ بڑے پیمانے پر پھیلی بے قاعدگیوں اور مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے مناسب حل کی کمی ہے۔ گاپون مختلف شعبون پر مشتمل خدمات، ایٹريبيوٹ میاپنگ، ویب سائٹ اور ایپلی کیشنز پر پہلے سے ہی درج قیمتون اور مکمل طور پر خودکار قیادت کے انتظام کے نظام کے ساتھ مارکیٹ میں موجود تمام رکاوٹوں کو دور کرنے میں کامیاب رہا ہے اور صارفین اور دکانداروں کے لئے شروع سے آخر تک مکمل سہولت فراہم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ایک خیال کا جنم
گاپون مارکیٹ کی طلب اور رسد کے درمیان توازن برقرار رکھتے ہوئے سروس کے معیار کو بلند اور وقت کی پابندی پر رہنے کا متمنی ہے۔ گاپون کے بانی اور سی ای او اپوروا مشرا کا کہنا ہے کہ مایوسی اورپست خیالی کمپنی کے قیام کے پس پردہ اہم محرکات ہیں۔ گزشتہ سال اگست کے مہینے میں نئے نوکری کے سبب انہیں بنگلور منتقل ہونا پڑا اور وہ اپنے نئے گھر میں پلمبنگ اور بجلی سے متعلق بنیادی کاموں کو کروانے کے لئے انہیں قابل اعتماد طریقہ تلاش کرنے کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڈا تھا۔
اسی وقت انہوں نے اپنے ساتھ کمراشیئر کرنے والے انکت بِندل اور ایک دوست انکتااسائی کے ساتھ مل کر اس طرح کے غیر منظم شعبہ کے مسئلہ کو سلجھاتے ہوئے لوگوں کو ان بنیادی کاموں سے نمٹنے کا آسان اور قابل اعتماد طریقہ دستیاب کروانے کا فیصلہ لیا۔ اپوروا کہتے ہیں،'' ہم کو مارکیٹ کی مکمل تحقیق کے بعد ایسی کسٹمر سروس ڈومین کی ڈائنامکس کو سمجھنے اور پھر ان کے حساب سے بہترین حل فراہم کر نے کے منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے میں تین ماہ سے زیادہ کا وقت لگا۔ ''
تحقیق کے یادگار لمحات
اپنی تحقیق کے دوران اس ٹیم کو احساس ہوا کہ مارکیٹ میں سہولتوں کی کمی سے صرف صارفین ہی نہیں بلکہ تاجر بھی ایسی ہی پریشانی کے دور سے گزر رہے ہیں۔ ان شعبوں سے منسلک زیادہ تر سروس فراہم کرنےو الے آن لائین طریقہ کار سے ناواقف تھے۔ اور جو لوگ آن لاین تھے وہ 'کوالٹی لیڈ' سے بہت دور تھے۔
یہاں کوالٹی لیڈ سے ان کا مطلب اس کام سے ہے جس کی تصدیق صارف نے کی ہو، جو کسی بھی قسم کی رکاوٹوں سے بچنے کے لئے صرف ایک ہی سروس فراہم کرنے والے کی خدمات سے استفادہ کیا ہو۔ ایسے زیادہ تر سرویس پروایاڈرس ان کاموں کے لیے بہت زیادہ خرچ کر رہے تھے جو وہ کرنے کے قابل نہیں تھے۔
مرکزی ٹیم کی ساخت۔
گاپون کے قیام سے پہلے اپوروا وفریکٹل اور آئی ایکس ایل کے ساتھ انشورنس، خوردہ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں کروباری مشیر کے طور پر 18 ماہ تک کام کر چکے تھے۔ شریک بانی اور سی ایم او انکتا شمال مشرقی ہندوستان میں شلمبرجر کے ساتھ آئل فیلڈ انجینئر کے طور پر کام کر چکی ہیں۔
ان کے علاوہ شریک بانی اور سی ٹی او پروڈنشئل کے ساتھ ایک سینئر سافٹويئر انجینئر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ ٹیکنالوجی کاعلم رکھنے کی وجہ سے ویبسایٹ ایپلی کیشنز ترقی اور بیک اینڈ سپورٹ کے امور سنبھالتے ہیں۔ یہ تینوں ہی آئی آئی ٹی كھڑگپور سے گریجویشن کے ساتھی ہونے کے علاوہ اچھے دوست بھی ہیں۔ سی ای او نکھل گپتا سال 2013 میں آئی آئی ٹی دہلی سے گریجویشن کرنے کے بعد فریکٹل اییٹکس میں کاروباری مشیر کے طور پر کام کرتے تھے۔ فی الحال وہ گاپون کے آپریشنس انچارج کا کام سنبھالے ہوئے ہیں۔
گاپون ان تمام صارفین کے لئے ایک پلیٹ فارم ہے جو آسانی سے آن لائن پیشہ ورانہ سروس فراہم کرنے والوں کی تلاش کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ سروس فراہم کرنے کوالٹی لیڈز بھی دیتے ہیں جو ان کے کاروبار کو بڑھانے میں کافی مددگار ثابت ہوتا ہے اور صارفیں کےوقت اور پیسے دونوں کی بچت کرتا ہے۔
یہ کرتا کیا ہے؟
گاپون پلمبگ، بجلی کے کام، کارپینٹر کے، پتائی، پسٹ کنٹرول کے علاوہ تمام قسم کے گھریلو آلات اور یہاں تک کہ لیاپٹاپ وغیرہ گھریلو سجاوٹ کے کام کو کرنے والوں کی ایک پوری ڈومین کا احاطہ کرتا ہے۔ بالکل کھلے اور مناسب قیمت، مکمل طور پر خودکار لیڈ ڈسپیاچ اورفالو اپ سسٹم کے ساتھ گاپون مارکیٹ میں پھیلی افراتفری کے خاتمہ کے لیے حل فراہم کرتا ہے۔ اپورو کہتے ہیں،''ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ ایک پراڈکٹ کے طور پر ان خدمات کو شروع کر کے ہی ہم ایک قابل عمل حل پیش کرنے کی سمت قدم آگے بڑھا سکتے ہیں۔''
صارفین اور سرمایہ کاری
فروری 2015 میں وجود میں آنے کے بعد سے اب تک 3،500 سے زیادہ صارفین گاپون کی خدمات سے استفادہ کر چکے ہیں۔ان کا دعویٰ ہے کہ وزیٹرس ، معلومات حاصل کرنےوالوں اور کامیابی سے نبٹائے گئے ارڈروں کی بنیاد پر تجزیہ کیاجائے تو ہم ہر ماہ 100 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہے ہیں۔ فی الحال یہ بنگلور میں پیش کی جار ہی ان خدمات سے روزانہ 150 کے قریب آرڈر حاصل ہو رہے ہیں۔
چند ماہ قبل گاپون نے بنگلور اور ممبئی کے کچھ سرمایہ کاروں کے گروپ سے ابتدائی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کا ارادہ آنے والے چند ماہ میں روزانہ 1000 ارڈرو کے اعداد و شمار تک پہنچنے کے ساتھ ساتھ آنے والی سہ ماہی میں ملک کے دیگر شہروں میں بھی گاپوں کی سرگرون کو توسیع کی جانا چایے۔
ایسا مانا جاتا ہے کہ سال 2013 میں تقریبا 117 آن-ڈیمانڈ کمپنیوں نے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ گزشتہ ایک سال میں آن-ڈیمانڈ خدمات کو ملک میں خاصی مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور میک اپ کے شعبہ میں ويومو، اسٹیگلیڈ، گیٹلک، بلبل اور وینٹيكيوبس جیسے کئی دیگر اسٹرٹپس مارکیٹ میں اپنی موجودگی درج کروانے میں کامیاب رہے ہیں۔
سب سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سال سامنے آنے والے تقریبا تمام اسٹارٹاپس سرمایہ کاری حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔ يووی كین کی حمایت یافتہ ويومو کچھ دن پہلے ہی تقریبا 2 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے اور وہیں دوسری طرف وینٹيكيوب بھی کچھ گمنام سرمایہ کاروں سے 3.5 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔