ہندوستانی زبانوں میں چھُپا ہےکامیابی کا راز۔ لسانی مارکیٹ میں بے پناہ امکانات- ساحل کِنی

ہندوستانی زبانوں میں چھُپا ہےکامیابی کا راز۔  لسانی مارکیٹ میں بے پناہ امکانات- ساحل کِنی

Thursday November 05, 2015,

3 min Read

ہندوستان بہت ساری خصوصیات کے ساتھ ساتھ اپنی مختلف زبانوں کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔ تجارت اور کاروبار کی دنیا میں قدم رکھنے والے لوگ شائد اب اس بات کو شمجھنے لگے ہیں۔

پورٹ فولیو- اسپدا کے وائس پریسيڈینٹ ساحل کِنی نے ٹیكسپارک 6 پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک میں اتنی بڑی تعداد میں زبانیں بولی جاتی ہوں، وہاں صرف ایک زبان کو ترجیح دے کر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ ہندوستان میں کمپنیوں کے ساتھ یہ دقت ہے کہ وہ صرف انگریزی ذریعے کو ہی زیادہ اہمیت دے رہی ہیں. جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اگر انہیں پورے ہندوستان میں اپنی توسیع کرنا ہے تو دیگر زبانوں کو بھی اہمیت دینا ہوگا.

image


ہندوستان میں تقریبا 100 سے 120 ملین افراد انگریزی بولنے والے ہیں جو کہ ملک کی صرف دس فیصد آبادی ہے. اس میں وہ تمام لوگ شامل ہیں جو انگریزی بول، پڑھ اور لکھ پاتے ہیں. اس ملک میں تقریبا 780 زبانیں بولی جاتی ہیں. جنہیں 86 اسکرپٹ میں لکھا جاتا ہے. اس میں سے بھی 29 ایسی زبانیں ہیں جنہیں بولنے والوں کی تعداد کم از کم ایک ملین ہے اور 22 زبانوں کو ہمارے آئین نے سرکاری زبانکے طور پرمنظوری دی ہے۔ ساحل 7 ہندوستانی زبانوں کا علم رکھتے ہیں.

ساحل نے بتایا کہ ہم لوگ بھی وہی کر رہے ہیں جو ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہمارے ساتھ کیا. ہم لوگ بھی ہندوستان کی ایک بڑی آبادی کو، جو انگریزی کی سمجھ نہیں رکھتی، نظر انداز کر رہے ہیں. آج انٹرنیٹ پر دستیاب کل 56 فیصد مواد انگریزی زبان میں ہے. جبکہ اتنی بڑی آبادی کے لئے جو انگریزی نہیں سمجھتی اس کے لئے انکی اپنی زبانوں میں بہت کم مواد ہے اور جو ہے وہ یا تو ترجمہ کیا ہوو ہے یا پھر وہ کم درجے کا ہے.

image


ایسے میں سوال یہ اٹھتا ہے کہ آخر ہمارے ڈیولپر اس بات کو کیوں محسوس نہیں سمجھ رہے ہیں کہ دیگر زبانیں جاننے والے ترقی کی راہ دور کیوں؟ انہیں اتنی بڑی انگریزی نہ جاننے والی آبادی اب تک نظر کیوں نہیں آئی؟ ایسے میں اس وقت ضرورت ہے کہ دیگر زبانوں کے ماہرین کو اس سمت میں آگے آکر پہل کرنی ہوگی.

یہ پہل صرف ترجمہ تک محدود نہیں ہونا چاہئے بلکہ اس زبان کی بنیادی روح کو سمجھا جائے۔ اس زبان کے ماہرین کو مواد فراہم کرنا ہوگا تا کہ اس زبان سے تعلق رکھنے والے لوگ اس مواد سے فائدہ اٹھا سکیں. موبائل اور انٹرنیٹ کے اس زمانے میں آج ہندوستان کی ایک بڑی آبادی ان ذرائع سے تیزی سے اپنا رشتہ بنا رہی ہے، ایسے میں مختلف ہندوستانی زبانوں کا مواد ایک بڑی مارکیٹ کھول سکتا ہے۔ ضرورت ان چیزوں پر قریب سے توجہ دینے کی ہے. یہ بہت مناسب وقت ہے جب بہت سے نئے کاروباری آگے آکر اس سمت میں کام کر سکتے ہیں اور اسی طرح وسیع ہندوستانی لسانی مارکیٹ میں اپنی موجودگی کا احساس دلا سکتے ہیں.