نوکری چھوڑ کر دو چارٹرڈ اكاونٹینٹس نے شروع کیا تخلیقی صلاحیتوں کا کاروبار
آج ویڈیوز مواد اور تشہیری کا کام تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ آج اس سمت میں سینکڑوں ایجنسیاں اور ڈیجیٹل ایجنسیاں کام کر رہی ہیں۔ ساتھ ہی، انفرادی گاہکوں کے طور پر بھی بازار میں بے پناہ امکانات ہیں، جہاں زیادہ تر لوگ آج بھی اپنے خاندان کے لوگوں اور دوستوں سے مدد لینا پسند کرتے ہیں۔
ہر ادارے کے قیام پیچھے کوئی نہ کوئی دلچسپ کہانی چھپی ہوتی ہے۔ کسی کے لئے ان کہانیوں کو بتانا آسان ہوتا ہے تو کسی کے لئے خاصا مشکل۔ لوگ ابتدائی دور میں مشکلات اور پیچیدگیوں کا سامنا کرتے ہیں تو یہ اپنی کامیابی کی قدر جانتے ہیں۔ آج ہم میں سے بہت سے لوگ اس غلط فہمی میں رہتے ہیں کہ ایک ادارے کو کامیاب یا ناکام بنانے کی ذمہ داری اس کی مارکیٹنگ ٹیم پر رہتی ہے۔ ایسے لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ کسی بھی ادارے کے لئے مناسب موقع اور ان مواقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کئے گئے کام ہی ادارے کو کامیاب بناتے ہیں۔
موقع اور محنت ہی کے زور پر 'اهسمنیس' جیسا اسٹارٹپ وجود میں آیا۔ اهسمنیس، ایک تخلیقی انٹرپرائز ہے، جس نے آج کے خیالات، جذبات اور مواصلات کو کہانی کا روپ دیتے ہوئے ویڈیو اور فلموں کے ذریعے عوام کے سامنے پیش کیا۔
اهسمنیس کے آغاز کی کہانی بھی بڑی دلچسپ ہے۔ پیشے سے كی پيی ایم جی چارٹرڈ اوكاونٹنٹ آشیش چاولہ اور شوانی کول کے دماغ میں اس کا خیال آغاز 2014 میں ہوا مگر ان لوگوں نے اسے عملی جامہ 2015 میں اس وقت پہنایا، جب ان کے ایک ساتھی ان کے پاس آئے جو اپنی بیٹی کے برتھڈے کے موقع پر منفرد اور یادگار گفٹ دینا چاہتے تھے، جو اسے زندگی بھر یاد رکھے۔ اس کے بعد آشیش اور شوانی نے بچی کے والدین کے ساتھ مل کر ویڈیو کے طور پر ایک کہانی بورڈ تیار کیا جسے لوگوں نے بہت پسند کیا اورخوب سراہا۔
اس کے بعد ان دونوں نے کمپنی بدل لی، آشیش نے جی نام کی ای کامرس کی کمپنی میں کام شروع کر دیا ۱ور شوانی نے ڈبلواین ایسینچر میں کام کرنا شروع کر دیا شوانی اس سے پہلے ایسپاير میں بطور کنٹنٹ ہیڈ کام کر رہی تھیں۔ لہذا کارپوریٹ فائنانس ورلڈ میں 13 سال کام کرنے کے بعد آشیش (35) شوانی (35) دونوں نے اپنے خواب کی تکمیل کے لئے کام شروع کیا۔ کچھ ایسا مواد تیار کرنے کا کام، جس سے کسی بھی شخص کی زندگی کے خاص لمحات منسلک ہو، اور اس طرح اهسمنیس وجود میں آیا۔
آشیش اور شوانی نے کئی مختلف لوگوں کے ساتھ کام کیا۔ کروڑپتی کارپوریٹ سے لے کر اسٹارٹپ، ایونٹ مینجمنٹ کمپنی، شادی پلانرس، بچے ان کے ماں باپ، اسکول اور سوشل گروپ سب شامل تھے۔
آشیش بتاتے ہیں کہ اهسمنیس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ایک خاص اصول پر کام کرتا ہے۔ کبھی ہر شخص کی زندگی میں ایک ہیرو ہوتا تھا، جو آپ کو ہر پل نئی طاقت فراہم کرتا ہے۔ یہ طاقت عام ناظرین اور شاید تمام لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ یہی ایک نئے پروڈکٹ کی تعمیر کر ایک برانڈ کو جنم دیتی ہے۔
تخلیقی صلاحیتوں کا کاروبار
اهسمنیس کا بنیادی مقصد کارکردگی، بصارت، موسیقی اور لکھنے کے کےکام میں معیارکو بہتر کرنا ہے۔ آشیش اور شوانی اس اسٹارٹپ کے تخلیقی ہیڈ ہیں۔ ان کے علاوہ ان کی ٹیم میں تجربہ کار مصنف، اینی، السٹریٹر، ویڈیوگرافر، ویڈیو ایڈیٹر، موسیقار اور ساؤنڈ انجینئر ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اهسمنیس نے کینن، گوائی بی بو، وِوم نیٹ ورکس، میکس انشورنس، اڈيہاير، پرل اکیڈمی اور جی ایس کے کے ساتھ کام کیا ہے۔
ان کی ٹیم کو کلائنٹ سے معلومات حاصل کرنی ہوتی ہے کہ انہیں کیا کرنا ہے اس کے بعد ان کی ٹیم ایک تخلیقی اسکرپٹ تیار کرتی ہے، جس میں کہانی، شاعری اور گیت بھی رہتے ہیں۔ اس طرح یہ آپ کے کلائنٹ کے خیال کو عملی جامہ پہناتے ہیں اور وہ کرکے دکھاتے ہیں، جس کا اس شخص کے دماغ میں صرف تصور ہی ہوتا ہے۔
ٹیم اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کرتی ہے کہ انہیں اپنے کلائنٹ کو کیا دینا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اس میں حرکت پذیری، لائیو شوٹینگ وغیرہ تمام چیزیں شامل رہتی ہیں۔ ان سب کے بعد ٹیم اورجنل میوزک بناتی ہے تاکہ یہ اور کلائنٹ دونوں ایک دوسرے سے جذباتی طور پر جڑ جائیں۔ معلوم ہو کے ادارے کی پہلی ترجیح اپنے کلائنٹ سے جڑنا ہے۔
آشیش بتاتے ہیں کہ "ہمارا مقصد اپنے کلائنٹ کے دماغ میں وہ احساس پیدا کرنا ہے، جسے وہ ہمیشہ یاد رکھے اور کبھی بھول نہ پائے۔ "
آشیش بتاتے ہیں، "اپنے ابتدائی دنوں میں ادارے کے لیے یہ انتہائی مشکل کام تھا کہ وہ اپنے کلائنٹ کو اپنی ٹیم کی تخلیقی صلاحیتوں اور ان کےکئے جا رہے کام سے آگاہ کر سکے۔ چاہے کانسپٹ کے لئے اورجنل موسیقی کی بات ہو یا پھر اسٹوری لائن کی بصری سے لے کر صحیح حرکت پذیری تک اس کام میں انہیں کافی محنت کرنی پڑی۔ ساتھ میں بازار میں موجود دیگر شریک بھی ان کے لئے ایک بڑا چیلنج تھے۔
حالات تبدیل کرنے کے لئے کی گئی کوشش
تاہم، انہوں نے محسوس کیا کہ ایسی پیشہ ورانہ ایجنسی کو تلاش کرنا بڑا مشکل ہے، جو کارپوریٹ اور انفرادی کمپنیوں کے لئے انہیں موسیقی کی بنیاد پر ویڈیو مواد فراہم کر سکے۔ ابتدائی دنوں میں ایسا کرنے میں انہیں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ایسا اس لئے کیونکہ زیادہ تر موسیقار الگ ہو کر کام کرتے تھے ساتھ ساتھ ویڈیو اور انیمیشن پروڈکشن ہاؤس بھی الگ ہی ہو کر کام کرتے تھے۔ ان کے برعکس اهسمنیس ایک ایسا پلیٹ فارم تھا، جہاں ایک ہی جگہ پر تمام کام ہوتا تھا۔ یہاں کور انيڈيا، اسکرپٹ، گیت سب ایک ہی جگہ پر جمع کیے جاتے تھے۔ لہذا انہوں نے اپنا سارا توجہ کارپوریٹ کی طرف کیا اور انہیں اپنی طرف کھینچا۔ اس سے انہیں بڑا فائدہ ہوا اور ان کی رسائی زیادہ لوگوں تک ہو پائی۔
ٹیم نے اپنی آمدنی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا، مگر اتنا ہے کہ یہ فائدے میں چل رہی ہے۔ کارپوریٹ کے لئے ان کیہ فیس 2 لاکھ روپے ہے اور اب یہ ٹیم ٹی وی پروموشن میں بھی کام کرتی ہے، یہ کارپوریٹ سے 50 لاکھ روپے اور کسی خاص شخص سے ایک پروجیکٹ کے لئے 50 ہزار سے 70 ہزار روپے تک لیتی ہے۔
آشیش کے مطابق، آج اهسمنیس کا اہم مقصد اسکولوں میں اپنی گرفت مضبوط کرنا ہے، جہاں یہ تفریح کے اندازمیں کہانیوں کو موسیقی کے ساتھ پیش کر سکیں۔
بات اگر بازار کی ہو تو آج ویڈیوز مواد اور تشہیری کا کام تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ آج اس سمت میں سینکڑوں ایجنسیاں اور ڈیجیٹل ایجنسیاں کام کر رہی ہیں۔ ساتھ ہی، انفرادی گاہکوں کے طور پر بھی بازار میں بے پناہ امکانات ہیں، جہاں زیادہ تر لوگ آج بھی اپنے خاندان کے لوگوں اور دوستوں سے مدد لینا پسند کرتے ہیں۔
سسکو کی ایک رپورٹ کے مطابق 2017 تک دنیا کی 70 فیصد موبائل انٹرنیٹ ٹریفک ویڈیو میں بنایا جائیگا اور ہندوستان کے تناظر میں 2017 تک یہ 1.8ایکسابائٹ فی مہینہ ہو جائے گا۔ ساتھ ہی آج یوٹیوب کی طرح پلیٹ فارم پر آن لائن ویڈیو کی پہنچ 100 سے 120 ملین ہے۔
تحریر- سندھو کشیپ
ترجمہ - ایف ایم سلیم