ذہنی الجھنوں کو سلجھانے میں مدد گار ایک منفرد اسٹارٹپ 'یور دوست'
معاشرے میں ایک بڑی تعداد ہے جو الجھنوں کا شکار ہے جو نفسیاتی مسائیل سے دوچار ہے جو نا خواندہ ملازمت یا پھر رشتوں کے دباو کے باعث نفسیاتی مسائیل سے الجھ رہی ہے زبردست دباو میں ہے مگر بیشتر لوگ اس مسئلے پر کسی سے بات کرنے سے گھبراتے ہیں اسے معیوب سمجھتے ہیں جھجکتے ہیں ۔وجہ سماجی محرکات یا پھر یوں کہیے کہ معاشرہ ۔!
'یور دوست('Your Dost )ایک آن لائین اداراہ ہے ،جہاں نفسیاتی مسائل اور الجھنو ں سے دوچار لوگوں کی مدد کی جاتی ہے ۔یہ ایک منفرد آن لائین ادارہ ہے ۔جو ماہرین نفسیات کی نگرانی میں پریشان حال اور ذہنی دباو کا شکار لوگوں کی مددکے لئے قائیم کیا گیا ہے ۔آخر وہ کیا بات تھی جس نے اس ادارے کو وجود بخشا ۔اور کیوں اس کی ضرورت محسوس کی گئی ۔اس سوال کا جواب دے رہی ہیں Your Dost کی بانی رچا سنگھ ....
''جب میںIIT گوہاٹی میں پڑھتی تھیں تو میری ہاسٹلمیٹ نے خود کشی کرلی تھی ۔معرے لئے یہ ایک ہولناک خبر تھی ۔جس نے ساری ہوسٹل میٹس کو دہلا کر رکھ دیا تھا ۔ہ وہ لڑکی اپنے پلیس منٹ کے تعلق سے بہت فکر مند تھی بلکہ پریشان رہا کرتی تھی ۔اور اسی پریشانی نے اسے اس انتہائی اقدام کے لئے مجبور کردیا تھا ۔ اس سانحے کو روکا جاسکتا تھا یہ خودکشی ٹالی جاسکتی تھی اور اس لڑکی کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا جاسکتا تھا، اگر اگر ہم جان پاتے کہ وہ ایک شدید دباو کا شکار ہے شدید ذہنی الجھن سے دوچار ہے ۔''
رچا کے مطابق کیمپس میں کونسلرز ہیں سائیکا لوجسٹ بھی ہیں مگر شائید ہی کوئی طالبہ یا طالب علم ہو جو ان سے رجوع ہونا پسند کرتا ہو یا کرتی ہو ۔رچا کا کہنا ہے کہ کیمپس میں ایسے واقعات ہوتے ہیں مگر ان کی دوست کی خودکشی نے انہیں جھنجوڑ کر رکھ دیا وہ بہت مغموم ہوگئیں اور اسی وقت انہوں نے فیصلہ کیا کہ اس نوعیت کی ذہنی الجھن کا شکار ایسے لوگوں کے لئے جو اپنی الجھن کو لیکر سامنے آنا نہیں چاہتے ہوں کچھ کرنا ہوگا کوئی حل ڈھونڈنا ہوگا ۔اس معاملے پر وہ غور و خوض کرتی رہیں اور پھر دھیرے دھیرے انہوںنے اپنے اطراف و اکناف کا جائیزہ لینا شروع کیا اس کے ساتھ انہیں اس بات کا انکشاف ہوا کہ معاشرے میں ایک بڑی تعداد ہے جو الجھنوں کا شکار ہے جو نفسیاتی مسائیل سے دوچار ہے جو نا خواندہ ملازمت یا پھر رشتوں کے دباو کے باعث نفسیاتی مسائیل سے الجھ رہی ہے زبردست دباو میں ہے مگر بیشتر لوگ اس مسئلے پر کسی سے بات کرنے سے گھبراتے ہیں اسے معیوب سمجھتے ہیں جھجکتے ہیں ۔وجہ سماجی محرکات یا پھر یوں کہیے کہ معاشرہ ۔!
مشن کا آغاز ۔۔
آج کے دور نے جہاں ٹکنالوجی کو ایک نئے انقلاب سے دوچار کیا ہے وہیں رابطوں کے ذرائیع آسان کردئے ہیں ۔آئی ٹی انٹر نیٹ سماجی ویب سائیٹس ان سب کے باوجود رچا کا اسحاس تھا کہ لوگ تنہا ہیں اور اپنے آپ کو آج بھی تنہا محسوس کرتے ہیں اور تنہائی کا یہی احساس رچا کو YourDost قائیم کرنے کا انوکھا آئیڈیا دے گیا ۔گویا یہ احساس ایک تحریک تھی ۔بس پھر کیا تھا اپنے چند ہم خیال دوستوں کے ساتھ مل کر ذہنی الجھنوں کے حل اور نفسیاتی مسائیل کی معلومات پر مشتمل رچا شرما نے شروع کیا ایک اسٹار ٹپ ۔جذباتی بہتری اور نفسیاتی مسائیل کے حل کا یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو الجھنوں سے دوچار لوگوں کو سائکا لوجسٹ سائکا ٹرسٹ ۔کوچس اور دیگر ماہرین سے مشورے حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔رچا سنگھ نے پنیت منوجہ کے ساتھ مل کر بزنس آئیڈیا شروع کیا ۔چونکہ ان دونوں کا بھی نفسیات سے دور کا بھی لینا دینا نہیں تھا اس لئے ابتدا میں انہیں مشکلات درپیش رہیں ۔ان مشکلات کے بعد ان دونوں نے فیصلہ کیا کہ اب اپنی ویب سائیٹ کے لئے ماہرین نفسیات سے ملنا شروع کردیا ۔دونوں نفسیاتی ماہرین سے رابطہ کرتے لوگوں کے مسائیل پر ان سے بات کرتے اور پھر ان الجھنوں اور مسائیل کےساتھ ان کا حل فراہم کرنے کا سامان کرتے ۔اس سلسلے میں انہوںنے بلاگ بھی لکھنے شروع کردئے تھے ۔
رچا کے دوست ستیہ جیت نے پلیٹ فارم کی کوڈنگ کے لئے ان کی مدد کرنی شروع مگر چونکہ وہ US سے باہر رہتے تھے اس لئے یہ ان کے لئے ایک چیلنج سے کم نہیں تھا ۔ایسے میں رچا نے پراکھر ورما سے مدد مانگی ۔پراکھر ورما نے سی ٹی او کی حیثیت سے ان کے ساتھ شمولیت اختیار کرلی ۔رچا کہتی ہیں ”مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ ہم Costa Coffee میں بیٹھے ہوئے تھے اور اس نے ہمارے ساتھ جڑنے کا فیصلہ کرنے میں ایک منٹ کا بھی وقت نہیں لگایا تھا ۔وہ کہتی ہیں یہیں سے ہماری کامیابی کا آغاز ہوتا ہے ۔
اہم نکات ۔۔:
صحت مند شخصی تعلقات ۔ ساز گار ماحول ۔۔۔ ام و زندگی کے مابین تعمیراتی و اطمینان بخش توازن۔ ۔۔۔۔ثابت قدمی۔۔۔اعتماد سازی ۔۔۔ ہر طرح کے دباو کا سامنا کرنے کا اعتماد۔
یوردوست اپنے استعمالءکنندہ تک آن لائین فوری رابطے کو یقینی بنانے کے لئے اور آن لائین گفتگو کے مواقع یقینی بنائے ہوئے ہیں ۔اور اس کے لئے پچھتر نفسیاتی ماہرین کی ہمہ وقت خدمات کا انتظام بھی موجود ہے ۔اس وینچر کا ایک اور اہم مقصد لوگوں کی شناخت و پہچان خفیہ رکھی جائیگی تاکہ مسائیل میں مبتلا لوگوں کو مزید شک و شبہ اور جھجک جیسی الجھن سے آزاد رکھا جاسکے ۔رچا سنگھ کہتی ہیں کہ ذہنی و دماغی بیماریوں میں مبتلا لوگ اور عصری ٹکنالوجی کے استعمال سے ہم آہنگ کرنے کے علاوہ انہیں ماہرین تک فوری رسائی کو بھی یقینی بنانا تھا ۔اس کے علاوہ شناخت کو خفیہ رکھنے کا مقصد ملک میں جاری سماجی و ماحولیاتی مسائیل کو بھی حل کرنا ہے ۔
دماغی مریض ضروری نہیں کہ پاگل ہی کہلائے ۔ بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں منٹل کا مطلب پاگل سمجھا جاتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ لوگ منٹل کونسلنگ سے گھبراتے ہیں ۔اور ذہنی امراض کے علاج کی طرف کوئی خاص توجہ نہیں دی جاتی ہے ۔بیشتر لوگ اسی سماجی مسئلے کے باعث مزید نئی الجھنوں سے دو چار ہوجاتے ہیں اور معاملہ سنگین ہوجاتا ہے ۔رچا کا کہنا ہے کہ انفارمیشن ٹکنالوجی معاشرے میں پائی جارہی اس خامی کو دور کرنے میں کافی مددگار ثابت ہورہی ہے ۔
اان کا کہنا تھا کہ منٹل ہیلتھ کئیر ہندوستان میں گو کہ ایک وسیع شعبہ ہے تاہم اس تک رسائی عموما ایک مشکل مرحلہ ثابت ہوتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ آن لائین کونسلنگ کے ذریعہ بڑی حد تک اس مسئلہ پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آدھے مریض تو محض کونسلنگ کے ذریعہ ہی صحت یاب کئے جاسکتے ہیں اور اعتماد سازی میں انہیں کسی دوائی کی ضرورت نہیں پڑتی۔
رچا کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں اور سلیبریٹیز کی مدد سے ان کا گروپ اس مسئلے پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے ۔اور منٹل ہیلتھ کئیر کے شعبے میں YourDost کا یہ قدم کامیاب ثابت ہورہا ہے ۔
اعداد و شمار ۔
دسمبر سن 2014 سے لیکر آج تک اس پلیٹ فارم نے ستر ہزار کے قریب استعمال کنندوں تک رسائی حاصل کی ہے ۔اور ہر مہینہ اس میں دس ہزار ہٹس کا اضافہ ہورہا ہے ۔رچا کے مطابق پچھتر کے قریب نفسیاتی ماہرین یومیہ سطح پر تین سو افراد سے رابطہ کررہے ہیں ۔اور بیشتر کے ساتھ آن لائین بات چیت بھی کی جاتی ہے ۔ان کا کہنا تھا گو کہ ابھی ہم ابتدائی مراحل میں ہیں باوجود اس کے ہم نے اینجل راونڈ کے ذریعہ ڈھائی کروڑ روپئے تک کی رقم حاصل کرلی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منفرد اور انوکھے آئیڈیے کے باعث ہم نے اسٹابلشڈ انٹرپرائیزس جیسے فندرا سرما (بانی ریڈ بس ) اے رادھا کرشنا (بانی ٹیکسی فار شیور )انیش ریڈی بانی (کیپلری) اور کئی سیزن سرمایہ کاروں جیسے سنجے آنند رام (سیڈ فنڈ) وینک کرشنن (New ventures ) وغیرہ کو راغب کرلیا ہے ۔اور حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ ان سب نے اس میں سرمایہ کاری کو بحوشی قبول کرلیا ہے ۔
رچا کے مطابق منٹل ہیلتھ کا یہ شعبہ اسٹارٹپ شروع کرنے سے متعلق ابھی سوچا جارہا ہے اور اس جانب پیشقدمی یقینا کی جارہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ YourDost ابھی تو انفرادی طور پر مدد کررہا ہے تاہم آگے چل کر اسے ایک کارپوریٹ امدادی شعبہ بنانے کی کوششیں چل رہی ہیں ۔اور ادارے کی خواہش ہے کہ کارپوریٹس کے ساتھ بھی سیشن شروع کئے جائیں ۔رچا کا کہنا ہے کہ ان کی نظر انڈین مارکٹ پر ہے اور وہ اپنی اس ویب سائیٹ کو ون اسٹاپ سیلیوشن بنانا چاہتی ہیں ۔
ڈیٹا کیا کہتا ہے ۔:
ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن (WHO ) کے مطابق ہندوستان میں ذہنی تناو کے شکار افراد کی ایک بڑی تعداد بستی ہے ۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن کے سن 2010 کے عالمی منٹل ہیلتھ سروے کے مطابق پندرہ سے پینتیس سال کی عمر میں خودکشی موت کی تیسری بڑی وجہ ثابت ہوئی ہے ۔دنیا کے خودکشی سے مرنے والے افراد میں سے ہندوستان میں خودکشی کرنے والے افراد کی تعداد بتیس فیصد ہے ۔اسی تناظر میں آج وقت کی سب سے ًری ضرورت یہ ہے کہ دماغی امراض اور ذہنی الجھنوں کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کی جائے ۔وہائیٹ سوان فاونڈیشن ’ Live Love Foundation اور Health Eminds اور اس جیسے کئی ادارے آج ملک میں دماغی امراض کے حوالے سے نہ صرف سرگرم ہیں بلکہ ذہنی الجھنوں کا شکار لوگوں کے لئے کافی مدد گار بھی ثابت ہورہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کامیابی کی منزل تک پہنچنے والے ایسے ہی حوصلہ مند افراد کی کچھ اور کہانیاں پڑھنے کے لئے ’یور اسٹوری اُردو‘ کے فیس بک پیج پر جائیں اور ’لائک‘ کریں۔
کچھ اور کہانیاں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قلم کار ۔۔سندھو کیشپ۔ترجمہ و تلخص۔سجاد الحسنین۔