تین خواتین نوکری چھوڑ کر حیدرآباد میں چلا رہی ہیں این جی او

 اپرنا وشواناتھم،ہمانی گپتا اور شری لتا نندوری کی این جی او کریتی  

تین خواتین نوکری چھوڑ کر حیدرآباد میں چلا رہی ہیں این جی او

Saturday April 02, 2016,

5 min Read

خدمت خلق کا جذبہ اگر کسی کے دل میں بس جاتا ہے تو وہ بڑے سے بڑے کام کر جاتا ہے اور کوئی بھی قربانی دینے کا راضی ہو جاتا ہے۔ کچھ لوگوں نے اس جذبے کے لئے  اپنی اچھی نوکری اور سارے کام چھوڑ کر چھوڑ دئے اور اسی جستجو میں لگ گئے کہ کس طرح سے غریبوں ، بے سہارا عورتوں،بے گھر انسانوں اور اسکول چھوڑ رہے بچوّں کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جائے۔

شہر حیدرآباد بہت اعلی ٰ معیاری ،تاریخی اور تہذیبی شہر ہے۔ یہا ں لوگ بڑے بڑے بنگلوں میں رہتے ہیں بڑی بڑی گاڑیاں چلاتے ہیں ، یہاں کی تعلیمی حیثیت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔ لیکن سکّے کا دوسرا پہلو یہ بھی ہے کہ اسی شہر میں غر یب اور بے سہارا لوگوں ، تعلیم کو بیچ ہی میں چھوڑ رہے بچّوں کی تعداد بھی اچھی خاصی ہے۔ان تمام مشکلات پر کسی کی نظر پڑے یا نا پڑے لیکن ایک این جی یو کی نظر ضرور پڑ جاتی ہے۔اس کا نام ’’کریتی‘‘ ہے۔

 کریتی این جی یو حیدرآباد کے’’ شیخ پیٹ‘‘ علاقہ میں موجود ہے۔کریتی کی شروعات 2009؁ء اپرنا وشواناتھم،ہمانی گپتا اور شری لتا نندوری نے مل کر کی ۔ فی الوقت این جی یو کے ذریعہ ہونے والے انسانی امداد کے تمام پروگرام ہمانی گپتا اور شری لتا نندوری چلا رہی ہیں۔

ہمانی گپتا دہلی کی رہنے والی خاتون ہے۔انہوں نے بٹس ،پلانی سے کیمیکل انجینیر اور سیڈ بز نس اسکول، آکسفورڈسے ایم بی اے کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔

image


ہمانی نے اپنے کیریرکی شروعات ہندوستان یونیلور کمپنی میں مینیجمنٹ ٹرینی کے طور پر کی۔ 2001 ؁ ء میں شادی کے بعد لندن چلی گیں،لندن میں ’کیمپیمنی ‘ اور’ پرائس واٹر ہاؤس کوپر‘ کمپنیوں کے لیے کام کیا۔ 5سال بعد2006 ء میں لندن سے واپس آگیں۔اور مسلسل تین سال تک ’یونائٹس این جی یو‘ بنگلور میں کام کرتی رہی۔ جب ھمانی سے پونچھا گیا کہ آپکو لوگوں کی مدد کرنے اور این جی یو شروع کرنے کا خیال کہاں سے آیا تو انہوں نے بتایا :

 ’’2006ء ؁ میں جب میں لندن سے واپس آئی تب ہی میں نے من بنا لیا تھا کہ کچھ ایسا کام کیا جائے جس سے ضرورت مندوں کی مدد ہو سکے۔ اور پوری طرح سے کریتی کے کام میں لگ گئی ۔میرے شوہر اچھی نوکری کرتے ہیں۔ اس لیے پیسے کا زیادہ مسئلہ نہیں تھا۔اور میں نے کسی دوسری کمپنی میں نوکری نہیں کی۔''
image


2009 سے ہمانی نے اپنی دوستوں کے ساتھ مل کر ’ ’کریتی سوشل انیشئٹوس‘ ‘کیبنیاد ڈالی اور آفس کوکٹ پلّی میں قائم کیا۔انکا سب سے پہلا پروجیکٹ:’الٹرا پوئر پروجیکٹ ‘ تھا۔ اس کے تحت غریبوں کے مفت علاج کے لیے 5کریتی کلینک حکیم پیٹ،مقدوم نگر،موسٰی پیٹ او ر ۱۵ کلومیٹر کے آس پاس کے علاقوں میں کھولے ۔پھرانہوں نے غریب بستیوں کا سروے کر کے1200میں سے200 غریب گھر چنے اور ان سب کوسلائی وغیرہ کی ٹریننگ دینا شروع کی۔ یہ پروجیکٹ ۲۰۱۲ ؁ ء تک چلا۔ 

image


فل وقت کریتی این جی یو عورتوں کو کام دلانے کا کام کر رہی ہے ۔اس کام میں ۱۵سال سے اوپر کی40لڑکیاں اور عورتیں شامل ہیں، جو سلائی،کاغذ بیگ،بیڈ شیٹ وغیرہ بناکرماہانہ 2 سے 6 ہزار روپیے کما کر اپنا گھر چلانے کی کوشش کر رہی ہیں۔اس حوالے سے شری لتا نندوری نے کہا :

’’ کریتی میں ہاتھ سے کاغذ بیگ ، کپڑے کے بیگ او ر بیڈ شیٹ وغیرہ جتنا بھی سامان بنتا ہے ، ہما ری کو شش یہی رہتی ہے کہ ہم اسے اسکولی اور کچھ غیر ا سکولی نمائشوں میں فروخت کریں۔ سامان کو آن لائن بھی خریدا جا سلتا ہے۔ اس سے جو بھی رقم حاصل ہوتی ہے وہ ان عورتوں کے کام آتی ہے جنہوں نے سامان اپنے ہاتھ سے تیار کیا ہے۔''

image


اس کے ساتھ کریتی ان بچوں پر بھی کام کر رہی ہے جو تعلیم کی شروعات میں ہی اسکول چھوڑ دیتے ہیں۔ ان بچوں کو وظیفہ کی مدد اور پڑھ نے کے لیے بیداری کا اہم کا م کریتی کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔ وظیفے کے لیے ہر سال تقریباً۱۰۰ بچّے شامل ہوتے ہیں۔ ان میں این سی سے ماسٹر ڈگری تک کے طالب علم شامل ہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی طالب علموں کو وظیفہ دیا جا رہا ہے۔

کریتی نے ان لوگوں کی مدد بھی کی ہے جو بے گھر ہو گیے تھے۔ایسے لوگوں کو ان کی زمین کے پٹّے دلانے کے لیے درخواست بھی پیش کی تھی۔

دور حاضر میں بے سہارہ عورتوں کو معاشی طور پر خود مختار بنانے اور اسکول چھوڑ رہے بچّوں کو تعلیم دلانے کی کوشش کر کے ہمارے سماج کی فلاح و بہبود کا کام کر رہی یہ کریتی این جی یو ایک پبلک ٹرسٹ ہے۔اسے کسی بھی طرح کی کوئی سرکاری مدد نہیں مل رہی ہے۔یہ صرف عوامی مدد سے چلائی جاتی ہے۔کریتی کو مالی مدد دینے سے، دینے والے کو ا نکم ٹیکس میں قانون کے مطابق راحت بھی حاصل ہوتی ہے ۔ ا ور ایک ایک پائی معاشرہ کی مدد میں خرچ کی جاتی ہے۔کریتی کے بارے میں انٹر نیٹ سے معلومات حاصل کرنے کے لیے درج ذیل لنکس پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

Website : kriti.org.in

--------------------

کامیابی کی منزل تک پہنچنے والے ایسے ہی حوصلہ مند افراد کی کچھ اور کہانیاں پڑھنے کے لئے ’یور اسٹوری اُردو‘ کے فیس بک پیج پر جائیں اور ’لائک‘ کریں۔

FACE BOOK

کچھ اور کہانیاں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں..

حجاب میں رہنے والی شہناز سدرت ہندوستان کی تیسری طاقتور خاتون منتخب

موت کے منہ سے نکل کر سلطانہ نے لڑی ظلم کے خلاف جنگ اور بنی جہدکار