یو این مٹرو guy ، اسٹارٹپس ، مارکٹنگ کا ایک نیا شعبہ
ہمارے ملک کی معاشی و سماجی زندگی پر پڑنے والے اثرات کا ایک اہم عنصر ہے تیزی سے بڑھتے شہر ۔مک کنسی گلوبل انسٹی ٹیوٹ کے ایک جائیزے اور اندازے کے مطابق ہندوستان میں شہروں کا حصہ چالیس فیصد تک پہنچ چکا ہے اور اس چالیس فیصد حصے میں بسنے والی شہری آبادی ملک کے مجموعی گھریلو پیداوار میں تقریبا ستر فیصد کی حصہ دار ہے ۔گویا ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار کا ستر فیصد حصہ دیہی عوام نہیں بلکہ شہری عوام سے آتا ہے ۔ یہ تو ہوا ایک جائیزہ لیکن جس تیزی سے ملک کے گاوں شہروں میں بدل رہے ہیں یا پھر گاوں کے لوگ شہروں کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں اس سے تو یہی اندازہ ہوتا ہے کہ یہ رجحان ملک میں برانڈز کے فروغ میں معاون و مددگار ثابت ہورہا ہے ۔ اور یہ رجحان ایک دلچسپ اور نئے سائیکو گرافک سیگمنٹ کی طرف مارکٹ کو لے جانے کا باعث بن رہا ہے ۔گدشتہ ایک دہائی کے دوران کئی نئے کنزیومر سیگمنٹس متعارف کروائے گئے ہیں ۔ تاہم یہاں ہم صرف ایک سگمنٹ یو این مٹرو گئی ۔۔کی کہانی کا ہی احاطہ کرینگے۔
یو این مٹروguy ۔ یہ بات ہے ایک تئیس سالہ نوجوان رنجیت کی ۔رنجیت تلنگانہ کے شہر ورنگل کا رہنے والا ہے اور اس نے ورنگل کے ایک مقامی کالج میں انجینرنگ کی تکمیل کے بعد بنگلور کا رخ کیا ۔اس نے اپنے سئنیر طلبہ کی طرح ہی چھوٹے شہر سے بڑے شہر منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ اچھی نوکری کرکے اپنے مستقبل کو بناسکے ۔اس نے بنگلور کی ایک چھوٹی سی آئی ٹی فرم میں نوکری کرلی ۔
اور پھر اس نے رہنے کے لئے ایک ایسے پئینگ گیسٹ روم کا انتخاب کیا جہاں آندھرا ہی کے چند لڑکے قیام پذیر تھے ۔رنجیت امریکی اوقات کے مطابق کام کرتا اور پھر روم پہنچ کر دن کے اوقات میں سوجاتا ۔فرصت کے اوقات میں اس کا زیادہ تر وقت فیس بک پر گذرتا جہاں وہ اپنے دوستوں اور فیملی ارکان کے ساتھ رابہ کرتا اور پھر اپنے فون پر تلگو فلمیں دیکھتا ۔رنجیت بڑے شہروں کو پسند کرتا تھا کیونکہ اس کا احساس تھا کہ بڑے شہر انہیں پوری آزادی کے ساتھ اپنی مرضی کی زندگی گذارنے کا موقع فراہم کرتے ہیں ۔ تاہم یہاں ٓٓمٓدی کے س
آنے کے بعد آزادی کے ساتھ ساتھ احساس تنہائی اور اجنبیت بھی ایک بڑا مسئلہ ہے ۔وہ شہری زندگی کا حصہ بننا چاہتا ہے وہ چاہتا ہے کہ وہ یہاں کی زبان سیکھے اور لوگوں کے ساتھ پوری طرح گھل مل جائے ۔اور اسی سلسلے میں وہ برانڈز کی طرف دیکھنے لگتا ہے ۔اور تجربات کا بھی سہارا لیتا ہے ۔تاکہ کسی طرح اس شہری ماحول میں فٹ ہوجائے ۔
ہم میں سے بیشتر لوگ رنجیت ہی کی طرح نقل مکانی کرکے شہروں میں بس جاتے ہیں اعلی تعلیم اچھی نوکری یا پھر بزنس ان سب کے لئے سازگار فضا شہر ہی ہوتی ہے نتیجہ گاوں سے منتقل ہونے والے لوگوں کا رجحان بڑھا ہے اور وہائیٹ کالر جاب کے لئے شہر منتقل ہونے والے لوگوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔مارکٹنگ والے شخص کے لئے یہ رجحان یقینا دلچسپ ہے ۔کیوں اس لئے کہ ان کے لئے مواقع شاندار ہیں ۔انہیں اب مزید انتظار نہیں کرنا پڑیگا ۔معاشی آمادی کی ترجیحات لوگوں کو چھوٹے شہروں سے بڑے شہروں کی جانب نقل مکانی پر مجبور کررہے ہیں ۔اس لئے کہ بڑے شہروں میں مواقع ہوتے ہیں بہ نسبت چھوٹے شہروں کے ۔
جدول کے ذریعہ ہم نے یہاں اس مسئلے کو سمجھانے کی کوشش کی ہے ۔
یو این مٹرو گائ (UN METRO GUY ) ایک سائیکو گرافک پروفائیل ہے ۔اپنی زندگی میں اس کے مقام کو محسوس کرتے ہوئے ہم سوشیل میڈیا کے ذریعہ یو این مٹرو گئی کو کہیں بہتر طریقے سے آزما سکتے ہیں استعمال کرسکتے ہیں اور استفادہ کرسکتے ہیں ۔یو این مٹرو گئی نے اپنی تحقیقاتی تکنیکوں کو استعمال کرکے ایک پانچ نکاتی فارمولے کو اپنایا ہے جو مارکٹیرس کے لئے بہت مددگار ثابت ہوگا اور اس اسٹارٹپ تک رسائی حاصل کرکے مارکٹیرس اس بات کو سمجھ سکینگے کہ اس نئے رجحان میں لوگوں کی ضروریات کیا ہیں اور ان تک کیسے پہنچا جاسکتا ہے ۔ان پانچ نکات میں وہ کون ہے۔طرز زندگی کیا ہے ۔کیا خریدنا چاہتا ہے ۔دنیا سے روشناس ہونے کے لئے وہ کیا کریگا ۔اور اس کے مسائیل کیا ہیں ۔کسی بھی مارکٹ کے لئے اپنے خریدار کے حوالے سے ان چیزوں کا جاننا بے حد ضروری ہے اور یو این مٹرو گئی اسی جانب رہنمائی کرتا ہے ۔یو این مٹرو گئی بتائے گا کہ وہ ایک نوجوان ہے چھوٹے شہر سے بڑے شہر کی جانب نقل مکانی کرکے آیا ہے ۔وہ آف لائین اور آن لائین دونوں طریقوں سے برانڈیڈ اشیا چاہتا ہے اور رابطہ چاہتا ہے نئے لوگوں سے رابطے کے لئے لب و لہجہ زبان و بیان کی تشریح چاہتا ہے اور یہ سب کچھ یہاں فراہم ہوگا ۔یو این مٹرو گئی شہری زندگی کی علامت سمجھے جانے والے برانڈز اور آئی سی آئی سی آئی جیسے بینکوں کی مدد سے شہر میں اس کی لائیف کو بہتر اور ٓٓسان بنانے کی کوشش میں بھرپور رہنمائی کریگا ۔کھانے پینے کی اشیا گارمنٹس تفریح رہن سہن غرض ہر وہ چیز جو ایک شہری زندگی کا لوازمہ ہے یو این مٹرو گئی اس سلسلے میں بھر پور رہنمائی کا بیڑہ اٹھاتا ہے۔ اس اسٹارٹپ نے اپنے آپ کو ایک بہترین قابل فہم سگمنٹ میں تبدیل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ۔میرے اپنے خیال میں مارکیٹیرس کو اپنے چیلنج کابا آسانی سامنا کرنے کے لئے اس نوعیت کے سگمنٹ کی ضرورت ہوگی ۔ اور ان لوگوں کو بھی جو چھوٹے شہر سے بڑے شہر میں ٓٓتے ہیں اور وہاں کے ماحول میں اپنے آپ کو ڈھالتے ہوئے بھر پور طریقے سے اڈجسٹ کرنا چاہتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔