Brands
Discover
Events
Newsletter
More

Follow Us

twitterfacebookinstagramyoutube
ADVERTISEMENT
Advertise with us

خود کی ایک الگ شناخت قائم کرنا سب سے بڑا چیلنج

بانیوں! آپ اپنی الگ شناخت بنائیں ۔ شیلندر سنگھ کا پیغام

خود کی ایک الگ شناخت قائم کرنا سب سے بڑا چیلنج

Wednesday November 11, 2015 , 9 min Read

شیلندر سنگھ ٹیکسپارک اسکوئیا کیپٹل کمپنی کے ایم ڈی ہیں ۔ وہ کہتے ہیں: '' معاف کیجئے گا' آپ کون ہیں؟ یہ ممکنہ طور پر سب سے زیادہ عام سوال تھا جو مجھ جیسے ایک نئے آنٹرپرینر کے بانی کے طور پر امریکہ میں سب سے زیادہ پوچھا جاتا تھا۔ شاید یہ میری زندگی کا سب سے زیادہ دلچسپ اورخوشگوار تجربہ تھا '' ۔

اپنی خود کی ایک الگ شناخت قائم کرنا ایک صنعت کارکے سامنے درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے ۔

ہو سکتا ہے کہ ایک مبتدی بانی کے طور پر دنیا آپ کونہ پہچانے' لیکن اپنی ایک الگ شناخت قائم کرنا پوری طرح سے اپنے آ پ پر منحصر ہے ۔ بدقسمتی سے زیادہ تر شدت پسند انجینئر اس بات کوتسلیم کرتے ہوئے نظر نہیں آتے ۔ شیلندر کہتے ہیں کہ اس بنیادی پیغام کو مضبوطی اور طاقت فراہم کرنے میں مواصلات کا رول اہمیت کا حامل ہے ۔

اکثر کمپنی کے بانیوں کا خیال ہوتا ہے کہ کمیونکیشن یعنی مواصلات کی ذمہ داری مکمل طور پر مارکیٹنگ والوں کی ہے اور بعض کا خیال ہوتا ہے کہ ان کا مصنوع اگلا واٹسیپ ہونے والا ہے ۔ لہٰذہ کسی بھی مواصلات کی ضرورت ہی نہیں ہے ۔ شیلندر کہتے ہیں ، '' میری طرف سے آپ کے حق میں نیک خواہشات ہیں لیکن واٹسیپپ پر پیغام رسانی کرنے والے لوگ مختلف ہوتے ہیں ۔ نیز یہ کہ یہ کوئی واحد ذریعہ نہیں ہے ۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر بانیان صنعت پیغام رسانی پر توجہ دیں گے تو امید ہے کہ وہ آنے والے وقت میں ان کے لئے مددگار ثابت ہو۔ کیونکہ یہ دور پیغام رسانی کا ہے ۔''

image


بنیادی پیغام

شیلندر اس موضوع پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگرچہ اصل پیغام رسانی بہت آسان ہے لیکن زیادہ تر بانیان صنعت ان چند اہم چیزوں کو اپنانے کے لئے ضروری وقت نہیں دیتے بلکہ کوشش ہی نہیں کرتے ۔

1) مشن اور وژن کی وضاحت

یہ کسی بھی کاروبار کے لئے بہت زیادہ اہم اور ضروری ہے ۔ شیلندر کا کہنا ہے : '' یہ سب سے زیادہ اہم اس لئے ہے کیونکہ آپ جب بھی شک و شبہ کی حالت میں ہوں آپ اسے رجوع کر سکتے ہیں ۔ دوسرے الفاظ میں کہیں تو یہ ایک قسم کی رہنمائی کرنے والا اصول ثاب ہوگا ۔

2) ای میل کرنے والوں کے لئے حوصلہ بخش ا قوال زرین

شیلندر کا کہنا ہے کہ اکثر ایساہوتا ہے جب بانیان ادارہ انہیں اپنے کام کے بارے میں دوبارہ یا تبارا معلومات ارسال کرتے ہیں اور ہر بار وہ پہلے سے کچھ مختلف ہوتی ہیں ۔ وہ کہتے ہیں : '' ایک بانی کے طور پر اگر آپ اپنے مکالموں یا پیغام رسانی میں یکسانیت قائم نہیں رکھ پاتے تو آپ کی ٹیم کے دیگر اراکین بھی ایسا قطعی نہیں کر پائیں گے ۔

3) ہر وقت فروخت کاخیال

شیلندر کا کہنا ہے کہ اگر کسی صنعت کارکو اپنی ایک الگ شناخت قائم کرنی ہے تو اسے ہر وقت فروخت کرتے رہنے کے لئے تیار رہنا ہوگا ۔ آپ سرمایہ کاروں کو اپنے خیالات میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے' ملازمین کو اپنے ادارے میں کا رکن بننے کے لئے اور صارفین کو اپنے ساتھ تجارت کرنے کے لئے فروخت کررہے ہیں یا ترغیب دے رہے ہوتے ہیں ۔ اس طرح آپ کو ہر وقت فروخت ہوتے یا کرتے رہنا ہوتا ہے اور اگر آپ کو یہ پسند نہیں ہے تو کسی ایسے دوسرے شخص کو تلاش کرلیجئے جو فروخت کرتا ہو یا خود فروخت ہونے کا فن سیکھنا چاہتا ہو ''۔

4) پاور پوائنٹ تیار کرنا

ایک طرف جہاں بہت سارے بانی پاور پوائنٹ کی تیاری کو وقت کی بربادی تصور کرتے ہیں' وہیں شیلندر کو یقین ہے کہ پریزنٹیشن تیار کرنے کی مہارت حاصل کرنا آج کل کا بنیادی عنصر ہے۔ ان کا یہ خیال ہے کہ ایک اچھا پاور پوائنٹ تیار کرنے میں وقت صرف کرتے ہوئے کوشش کرنا آپ کے خیالات کو ایک نئی شکل دینے کے علاوہ بانیوں کومزید وضاحت حاصل کرنے میں مدد کرتے ہیں ۔

5)مسابقت کا علم

شیلندر کہتے ہیں : دنیا میں آپ کہاں کھڑے ہیں؟ یہ جان لینا سب سے زیادہ اہمیت کی بات ہے ۔

بنیادی پیغام رسانی کے لئے کیا جواب دیا جائے؟

شیلندر کے مطابق زیادہ بہتر بنیادی پیغام حاصل کرنے کی سمت میں مندرجہ ذیل اشارات اہم ثابت ہوئے ہیں

1) بہاؤ کے ساتھ بہہ جانا

ہائیپر لوکل اور کلاؤڈ اس وقت سب سے مشہور موضوعات ہیں ۔ اگر آپ ان شعبہ جات سے جڑے ہوئے ہیں توان کی تفصلات سے وقفیت حاصل کرنا کافی مفید ثابت ہوگا ۔ اس کے نتیجہ میں پس منظر اورمصنوعات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے ۔

2)شفافیت اور وضاحت ضروری

شیلندر کا کہنا ہے کہ اس کی بہترین مثال 'ڈراپباکس' ہے ۔یا یہ کہا جائے کہ ’یور فائلیں ایوری ویر' ۔ ۔بہت سادے حروف ہیں اور ان میں کہیں کوئی الفاظ یا اصطلاحات نہیں ہیں۔ بالکل مبہم اور غیر واضح حروف ہیں۔ لہذا واضح الفاظ اور اصطلاحات استعمال کریں تاکہ معنی و مفہوم کا من و عن اور مکمل اظہار ہو سکے ۔

3) تجزیہ کی سطح

وہ آگے کہتے ہیں کہ کئی بار لوگ تجزیہ کی سطح یا ابہام کے ایک خاص سطح کے بارے میں بغیر سوچے سمجھے بالکل براہ راست طریقے سے بات چیت کرتے ہیں ۔ شیلندر کہتے ہیں: '' یہ آپ کو زیادہ کھل کر کھیلنے کی آزادی فراہم کرتا ہے ۔ '' تاہم اگر آپ دوسروں سے بہت زیادہ مختلف اور منفرد نظر آئیں گے' تو ہو سکتا ہے کہ کوئی بھی آپ کو سمجھ نہ سکے ۔

4)صارفین پرمرکوز پیغام رسانی

5)اسے یادگار بنائیں

6) اسے دس بار سے زیادہ دہرائیں

7)امتیازی اور منفرد انداز

شیلندر کہتے ہیں: '' ایک ایسا امتیازی اور منفرد انداز اختیار کریں جو بالکل مستند ہو ۔ یہ طرز عمل کافی فرق پیدا کرتا ہے۔

8)وضاحت و صراحت

ا ن کا کہنا ہے کہ یہ بات چیت کے سب سے زیادہ اہم عوامل میں سے ایک ہے۔

9)اپنے الفاظ کا ذخیرہ

اگر آپ اپنے الفاظ کو تیار کرنے کی حکمت عملی بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو یہ آپ کے لئے بہت مفید ثابت ہوگا ۔ شیلندر کہتے ہیں:'' اپنے آپ پرمرکوز نکتہ نظر آپ کے اپنے الفاظ میں سمجھا جا سکتا ہے ۔

ناظرین کا خاکہ

زیادہ تر بانیوں کے لئے ان کے حصص یافتگان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کے لئے انہیں مسلسل پیغام بھیجتے رہنا انتہائی ضروری ہوتا ہے ۔ بانی مرکز میں ہوتا ہے اور وہ ملازمین' بورڈ اور مشیروں' صارفین' میڈیا' سرمایہ کاروں اور یہاں تک کہ سارے جہان سے گھرا ہوا ہے ۔ شیلندر کہتے ہیں : '' کئی کمپنیاں مسلسل بہتر سے بہتر کی جستجو میں رہتی ہیں اور وہ ایسا کرنے میں اس لئے کامیاب ہوجاتی ہیں کیونکہ وہ آپ کے اپنے حصہ دار کے ساتھ تسلسل کے ساتھ مواصلات جاری رکھنے پر یقین کرتی ہیں ۔ اس کے عوض انہیں فیڈ بیک یعنی ذرین مشورے مل جاتے ہیں ۔'' ہر حصہ دار کے ساتھ مختلف طریقہ سے بات چیت کرنا انتہائی ضروری ہے ۔

ایک صاف ڈیک تیار کرنا

شیلندر کہتے ہیں کہ بہت سی کمپنیاں ایک ڈیک رکھنے کی اہمیت سے لاعلم ہیں ۔ یہ خاص طور پر مسلمہ بانیوں کے معاملے میں درست ثابت ہوتا ہے ۔ وہ کہتے ہیں: '' یہ ایک موقع ہے اور ایسا بوجھ نہیں ہے کہ جس میں آپ دوسروں کو یہ سمجھائیں کہ آپ کیا کر رہے ہیں ۔ '' اس کے علاوہ ایک صاف پروجکشن تیار کرنا بھی کافی اہم ہے کیونکہ یہ براہ راست بانی اور اس کمپنی کی عکاسی کرتا ہے ۔

شفافیت اور دیانت داری

آپ ایک گروپ کے طور پر کس طرف جا رہے ہیں ؟ یہ اس پر یقین پیدا کرتا ہے اور رہنمائی کا کام کرتا ہے ۔ اگر آپ کمپنی کے مستقبل کے تعلق سے آپ اپنے نقطہ نظر کو ٹھیک طریقے سے دوسروں کے سامنے پیش نہیں کر پا رہے ہیں تو پھر سرمایہ کار آپ کی طرف متوجہ کس طرح ہوں گے؟ ایک بار پھر سے یہ بانی کا ہی سردردہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ مسلسل اصلاح بھی ناگزیر ہے ۔ شیلندر کہتے ہیں:'' اگر آپ مبالغہ آمیز یا غیر حقیقی باتیں کہتے ہیں تو وہ بانی اور انسٹی ٹیوٹ دونوں کے لئے ہی اعتماد کے بحران کا مسئلہ بن جاتی ہیں ۔ '' خود کو بڑا اور اہم ثابت کرنے کے چکر میں کبھی بھی اپنے ادارہ اور اپنی سرمایہ کاری کے معاملہ میں مبالغہ آرائی نہ کریں اور زیادہ باتونی نہ بنیں ۔

چھوٹی موٹی پریس کانفرنس منعقد کرنا

زیادہ تر کمپنیاں پریس کا رخ اسی و قت کرتی ہیں جب انہیں کوئی بڑا اعلان کرنا ہوتا ہے ۔ صحافیوں سے ملنا اور انہیں اپنی کمپنی کے کام کاج کے بارے میں معلومات دینے کے لئے وقت نکالنا بھی ضروری ہے ۔

لوگوں کے درمیان اپنی شناخت پیدا کرنا

لوگوں سے روابط اور مواصلات ایک مسلسل عمل ہے جو آپ کو کرنا ہے ۔ کیونکہ لوگ آپ کے ادارہ کے بارے میں اپنے انداز میں بات کرتے ہیں ۔ ان میں منفی اور مثبت دونوں پہلو ہوتے ہیں۔ وہ اپنی تجاویز اور مشورے بھی دیتے ہیں۔ ایسے میں بلاگس، ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا کے ذرائع سے دوسروں تک اپنی بات پہنچانا بہت ضروری ہے ۔

صارفین مختلف چیزوں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں:

شیلندر کہتے ہیں :'' صارفین آپ کے تجزیہ' ثقافت یا دولت کی پرواہ نہیں کرتے بلکہ وہ صرف آپ کی حیثیت اور آپ کہاں کھڑے ہیں یہ دیکھتے ہیں ''- اس پس منظر میں آپ اپنے صارفین سے جو بھی کہیں وہ معقول ہونے کے علاوہ قیمتی بات ہونی چاہیے ۔ اس بات چیت میں اپنے عزم و استقلال کا اظہار ہونا چاہئے ۔ اپنی ٹیم کے ہر رکن کی شخصیت میں استحکام ظاہر ہونا چاہیے اور یہ مواصلات موثر اور یادگار ہونی چاہیے ۔

ملازمین کو مختلف سطحوں کی تحریک وترغیب کی ضرورت ہوتی ہے

شیلندر کہتے ہیں کہ ملازم' ہونے والے اثرات' ان کے سامنے موجود مواقع اور ترقی پر توجہ دیتے ہیں ۔ انہیں آپ کے ورک کلچرکو صاف طور پر سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ ایک سینئر انتظامی ٹیم کے ساتھ تال برقرار رکھنا اور بات چیت کے واضح رہنما خطوط تیار کرنا انتہائی ضروری ہے ۔

لہٰذامسلسل' واضح' مستند اور شفاف مواصلات میں ہی کامیابی کی کلید مضمرہے ۔