Brands
Discover
Events
Newsletter
More

Follow Us

twitterfacebookinstagramyoutube
ADVERTISEMENT
Advertise with us

شادی صنعت میں نیا انقلاب ۔ ہرمسئلہ کا حل ہے''فل آن شادی ''

شادی صنعت میں نیا انقلاب ۔ ہرمسئلہ کا حل ہے''فل آن شادی ''

Sunday November 15, 2015 , 6 min Read


ہندوستان میں شادی صنعت بالکل انوکھا شعبہ ہے۔ یہ بات شاید ہی کسی کے لئے قابل یقین ہو کہ شادی کا ایک نیا اسٹارٹپ شروع ہوتے ہی انتہائی کم عرصہ میں اس کا سرمایہ 38 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ۔ جی ہاں!یہ ایک حقیقت ہے ۔ اندور میں قائم ''فل آن شادی ''ادارہ سے وابسطہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں نے شادی صنعت میں ایک نیا حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا ہے ۔ دلچسپ اور نئے نئے خیالات کے ذریعہ فل آن شادی اس علاقہ میں کمی کوایسے وقت پوراکر رہا ہے جبکہ شادی منظم کرنے والے اگریگیٹرس کی شدید قلت پائی جاتی ہے ۔ فل آن شادی فی الحال 950 شادی ویڈرس کی مکمل معلومات حاصل کررہاہے ۔ یہ ایک ایسا آغاز ہے جو گاہک کو شادی کے آخری وقت تک ہونے والی بھاگ دوڑ کے بغیر مکمل پلاننگ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔

image


ہندوستان میں لوگ شادی کو 'مہنگائی سے آزاد 'سدا بہار' تجارت کی نظر سے دیکھتے آئے ہیں ۔ اندورمیں واقع فل آن شادی مختلف اندازسے روایات سے ہٹکرکرکچھ کرنا چاہتی ہے۔ وہ بہت لوگوں کی طرف سے آزمائے گئے شادی کے منصوبہ ساز کا کام نہیں کرنا چاہتے۔ فل آن شادی کی شریک بانی خوشبو جگوانی جھالاواڑ کہتی ہیں:''ہم اس بات پر زیادہ زور نہیں دے سکتے کہ شادی زیادہ سے زیادہ ذاتی تقریب تک محدود رہے ۔ عموماً ہم دیکھتے ہیں کہ دونوں خاندان شادی کے انتظامات میں الجھ کے رہ جاتے ہیں نتیجہ میں ان کا سارا لطف اورخوشیاں غارت ہو جاتی ہیں ۔ فل آن شادی صارف کو آپ کی پسند کا وینڈر منتخب کرنے کی آزادی دیتا ہے ۔ اس کی وجہ سے آؤٹ سورسنگ اور ذاتی تقریب کے درمیان توازن برقرار رہتا ہے ۔ خوشبو اور ان کے شوہر شلبھ جھالاواڑ ایک ایسی دوست کی شادی کے چشم دیدگواہ ہیں جن کے خاندان انتظامات کی پیچیدگیوں کے سبب الجھنوں میں پریشان رہے اور وہ شادی کے لطف سے محروم رہے ۔

خوشبو آگے کہتی ہیں: ''مجھے حیران کرنے والا ایک خاص واقعہ یاد ہے۔ ایک مشہورسلون میں دلہن کے سنگار کے لئے اپوائنٹ منٹ طئے کیا گیا تھا ۔ اسی سلون کے کمرے میں پانچ سے زیادہ دلہنیں انتظار میں بیٹھیں ہوئیں تھیں ۔ جبکہ ایک ہی سنگار آرٹسٹ ایک کے بعد دوسری دلہن کو سجانے کا کام کر رہا تھا ۔ اس کی وجہ سے تمام خاندان پریشان ہوگیا ۔

اگست 2015 نے جھالاوڑ جوڑے نے فل آن شادی کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا اور اس نہج پر کام کرنا شروع کر دیا ۔ خوشبو آئی آئی ایف ٹی دہلی کی طالبہ رہی ہیں اور ان کے پاس ایم بی اے فینانس کی ڈگری ہے ۔ اس کے علاوہ ان کے پاس پروڈکٹ اسٹریٹیجک پلاننگ کا پانچ سال کا تجربہ ہے۔ شلبھ بی ای کر چکے ہیں اور بزنس ڈیولپمنٹ اور مارکیٹنگ میں سات سال کا تجربہ رکھتے ہیں ۔

کیا ہے فل آن شادی؟

فل آن شادی ایک اینڈ ٹو اینڈ حل ہے 'جو ابتدا سے آخر تک شادی کے تمام مسائل حل کرتا ہے ۔ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شادی کی صنعت کو مکمل طور پر تبدیل کرنا اس کا مقصد ہے ۔ فی الحال کمپنی کی توجہ وینڈر کی تلاش کرنے پر مرکوزہے ۔ کمپنی کے پاس جو فہرست ہے اس میں شادی کی ویب سائٹ' دلہن کے کپڑے' سلون' زیورات' فوٹو گرافر' شادی کے منصوبہ ساز' پھول اور خیموں کی سجاوٹ' شادی کے کارڈ' ڈھو ل با جہ پنڈت اور نجومی شامل ہیں ۔ شلبھ کہتے ہیں:'' بے شک شادی کے منصوبہ ساز تو موجود ہیں جو آپ کا سارا سر درد لے لیتے ہیں لیکن اس میں ذاتی پہلو مفقود ہو جاتا ہے۔ فل آن شادی کے ساتھ لوگ ایک کسی خاص حصہ کو آؤٹ سورس کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں ۔ فل آن شادی کے پاس دلچسپ تجاویز بھی ہیں... جیسے بجٹ منصوبہ بندی ٹو ڈو لسٹ' مہمانوں کی فہرست تیا ر کرناوغیرہ ۔ خوشبو آگے بتاتی ہیں کہ ویڈرس کے لئے انتخاب کی سہولت اس نظام میں مکمل احتساب کویقینی بناتا ہے۔ اسے نہ تو کوئی مٹا سکتا ہے اور نہ ہی کوئی اس تبدیل کرسکتا ہے ۔ اس کے نتیجہ میں ہر کوئی بہترسے بہتر خدمات فراہم کرنے کی کوشش کرے گا ۔ اس طرح صحت مند مسابقت کا ماحول پیدا ہوگا ۔ فل آن شادی کی ٹیم کسی بھی وینڈر کو پورٹل میں آنے کی منظوری کے پہلے اس کی اسکریننگ کرتی ہے اور اس کے بعد مکمل معلومات کی دوبارہ جانچ کی جاتی ہے ۔

image


شلبھ کہتے ہیں: '' بنیادی طور پر ہم کیوریٹر ہیں' اس وجہ سے ہمیں نئی ذہانت تلاش کرنے کا موقع حاصل ہوتا ہے ۔ مثال کے طور پر بہت سے نوجوان فوٹو گرافر ہیں جو اتنے مشہور نہیں ہیں لیکن وہ بہت سے روایتی شادی فوٹوگرافر سے اچھا کام کر سکتے ہیں ۔ یہ ہمیں صارفین کو مکمل طور پر نئے کانسپٹ پیش کرنے کی آزادی دیتا ہے''۔

فل آن شادی کے پاس ہمانشو جگوانی کے روپ میں مضبوط تکنیکی ماہر ہیں' جو اس ادارے کے معاون بانی بھی ہیں ۔ ہمانشو آئی آئی ٹی کھڑگپور کے طالب علم رہے ہیں اور انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ خوشبو کے بھائی ہیں ۔ ٹیکنالوجی کے دلدادہ ہمانشو کہتے ہیں:'' اس تیز رفتار دنیا میں ونڈر کے پاس جانے اور قیمتیں معلوم کرنے کے لئے کس کے پاس وقت ہے؟ ڈائل اپ کی ہی طرح مواصلات کے روایتی طریقے متروک ہو جائیں گے ۔ ہماری ٹیم کی توجہ ایسے الگوردم بنانے پر مرکوز ہے جو ممکنہ صارف کی نشان دہی کر سکتے ہیں اور انہیں ایک اچھا متبادل فراہم ہوتا ہے۔ ہمانشو کے پاس فلپ کارڈ میں ایک سال کا پروسس آپٹمائزیشن کا تجربہ ہے۔ فل آن شادی میں ہمانشو ٹیکنالوجی ترقی کا کام دیکھتے ہیں ۔ ہمانشو کہتے ہیں:'' ہمارا ماننا ہے کہ ہماری ٹیم میں ہپپی' ہیکر اور ہسلرکا مکمل مرکب ہے''۔ فل آن شادی کو شروع کرنے کے لئے جب تینوں بانی ایک ساتھ ہو گئے اس وقت انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ اس بزنیس میں مسابقت ان کا انتظار کر رہی ہے ۔ شادی ساگا'7 وچن ' ویڈ می گڈ ' جیسے مخصوص شادی ضروریات کی تکمیل کرنے والے اسٹارٹپ پہلے ہی موجود ہیں ۔ شلبھ کہتے ہیں کہ ایک سچائی یہ بھی ہے کہ ان میں سے کوئی بھی شادی کی صنعت کے لئے اینڈ ٹو اینڈ حل فراہم نہیں کرتا ۔ 

ہم صارف کو تمام موجود متبادلات کے بارے تفصلات سے واقف کراتے ہوئے اورانہیں فلٹر کرتے ہوئے ان کے پیمانوں پر کھرے اترنے والوں کو ہی منتخب کرنے کا موقع دیتے ہیں نہ کہ ہم صارف کو آپ کے رابطے تک لاتے ہیں ۔ اگلے سال تک مکمل طورفل آن شادی 15,000 ویڈرس کی فہرست بنانے کے منصوبہ پرغور کررہی ہے ۔ آٹھ دیگرشہروں تک اس سروس کو پہنچانے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔ ان کا منفعت بخش ماڈل اس طرح کا ہے جو اشتہارات کے ذریعے آمدنی دلاتا ہے۔ لانچ ہونے کے دو ماہ کے اندر ہی مکمل طورفل آن شادی کو مائل گاہک مل رہے ہیں'جو اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ ہندوستانی شادی کی صنعت میں جو خالی جگہ تھی اس کی تکمیل ہو رہی ہے۔