اشتہارات کے ذریعہ مارکیٹنگ بہتر بنانے میں مددگار ہے ''سلور پُش ''
انٹرنیٹ نے ساری دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ ویب سائٹ' ای کامرس' فیس بک' ٹویٹر' یوٹیوب وغیرہ۔وغیرہ نے ہر کسی کی زندگی کو متاثرکیا ہے ۔ ان حالات میں ایک سوال مسلسل ذہن میں پیدا ہوتا ہے کہ کیا ٹی وی کا دور ختم ہو گا ؟ اورسب کچھ انٹرنیٹ اور یوٹیوب پر ہی منحصر ہو جائے گا؟ سوال اہم ہے ۔ لیکن حقائق ایسے نہیں ہیں کہ سب کچھ ختم ہوجائے ۔ ٹی وی کی اپنی اہمیت ہے اور اس کا وجود اتنی جلد ختم ہونا ممکن بھی نہیں ہے' آثار ایسے نہیں ہیں ۔ FICCI کے مطابق 2015 میں ٹیلی ویژن اشتہارات کا بازار 460, 17کروڑ روپئے تک رہنے کا اندازہ ہے بلکہ 2019 تک 29,910 کروڑ روپے تک پہنچ سکتا ہے ۔ ظاہر ہے جو طاقت بصری میڈیم میں ہے' اس کا مقابلہ اب بھی کسی سے نہیں کیا جا سکتا ۔ دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ ٹی وی دور دراز کے ان علاقوں تک اپنی پہنچ بنائے ہوئے ہے, جہاں انٹرنیٹ کو پہنچنے میں ابھی بہت عرصہ درکار ہے ۔ ٹی وی اور ٹی وی پر دکھائے جا رہے اشتہارات کی دنیا اور اس بازار کے بارے میں ہم آپ کے ساتھ بات چیت ایک خاص وجہ سے کر رہے ہیں ۔ ہم بات کر رہے ہیں ٹی وی اشتہارات کی دنیا میں ایک ایسے 'پُش' کی جو واقعی 'سلور' ہے ۔ ٹی وی بھلے ہی سلور اسکرین کی طرح نہ ہو لیکن یہ بات طے ہے کہ آج اس کی طاقت سلور اسکرین سے کم نہیں ۔
سلور پُش
'سلور پُش' ۔ ایک ایسا 'پُش ہے جو کسی بھی کمپنی کی قسمت چمکا نے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ایک ایسا انسٹی ٹیوٹ جو دوسری کمپنیوں کی مارکیٹنگ اور سیلز کو پہلے سے بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ دنیا بھر کی کمپنیاں 'سلور پُش'کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کے ذہن و مزاج کو سمجھ سکتے ہیں اور اس حساب سے آپ کی کمپنی کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے ضروری قدم اٹھا سکتے ہیں ۔ اصل میں 'سلور پُش' ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے والے اشتہارات کی گہرائی سے مطالعہ کرتی ہے اور موبائل کے ذریعہ ایسے اعدادوشمار جمع کرتی ہے کہ کس اشتہار کا اثر لوگوں پر پڑا اور کس حد تک ۔ کھلے الفاظ میں اگرکہیں تو سلور پُش صارفین اور اشتہارات کے درمیان موبائل کے ذریعہ ایک پل کا کام کرتا ہے اور یہ بتانے کے موقف میں ہے کہ اشتہارات کس حد تک اثر اندز ہوتے ہیں ۔
سلور پُش کا آغاز
ہتیش چاولہ اور مدیت سیٹھ نے باہمی اشتراک کے ساتھ سلور پُش کا آغاز کیا ۔ یوراسٹوری سے بات چیت کے دوران شریک بانی ہتیش چاولہ نے بتایا :" ہم کچھ مختلف کرنے کی کوشش کر رہے تھے' مسلسل کوشش میں تھے کہ کچھ نیا کیا جائے ۔ اچانک خیال آیا کیوں نہ ٹیلی ویژن اشتہارات کے اعداد و شمار اور اس پر ہونے والے اثر ات کے بارے میں کچھ کیا جائے ۔ ٹیلی ویژن اشتہارات کا اثر صارفین پر کتنا پڑتا ہے' اس سمت میں ریسرچ کیا جائے ۔ِ تقریبا تین سال پہلے اکتوبر 2012 میں ہم نے سلور پُش کی شروعات کی "۔ِ
ہتیش نے یوراسٹوری سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا :'' 2004 میں آئی آئی ٹی دہلی سے ڈگری حاصل کرنے کے بعد مختلف مقامات پر میں ملازمت کرتا رہا ۔ 2011 میں' وائز اسسٹ‘ نام کی کمپنی کی شروعات کی ۔ اس دوران ایک پروڈکٹ ' وائذٹچ بھی بنایا ' جو بیرونی میڈیا ' اسکرین اور ٹیبلیٹس کے لئے مرکزی پلیٹ فارم کا کام کرتا تھا ۔ اسی دوران سلور پُش کا خیال آیا ۔ ہتیش نے مزید بتایا : " در حقیقت یوں محسوس ہواکہ کوئی ایسا کام کریں جس میں عام لوگوں کو جوڑا جائے اور بازار کا بھی خیال رکھا جائے ۔ چونکہ ٹی وی انڈسٹری میں پیسہ کافی ہے اور اس میں کوئی اختراعی اور تخلیقی کام کرنے کے لئے بہت گنجائش تھی' اس لئے ہم نے اس سمت میں قدم بڑھانا شروع کر دیا ۔
سلور پُش میں سرمایہ کاری
سلور پُش کا دعوی ہے کہ اسمارٹ فون اور 6۔7اپلیکیشن کے ذریعہ انہوں نے اب تک 18 ملین صارفین تک رسائی حاصل کی ہے ۔ جہاں تک سرمایہ کاری کا سوال ہے سلور پُش کے بانیوں کو شروع میں اپنی جیب سے پیسے لگانے پڑے - پھر آہستہ آہستہ ان کی پہنچ سرمایہ کاروں تک ہونے لگی ۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے بہت سارے سرمایہ کار ان کی طرف راغب ہوئے ۔ فلم ساز اور سٹارٹپ میں سرمایہ کاری کرنے والے رونی اسکرو والاکی کمپنی 'یونی لیذر' نے سلور پُش میں سرمایہ مشغول کیا ۔ اس کے علاوہ آئی ڈی جی وینچراور تقرباٰ 500ا سٹارٹپس نے بھی سلور پُش میں سرمایہ کاری کی ہے ۔
اشتہارات کمپنیوں کے اعداد و شمار
یور اسٹوری کے ساتھ بات چیت میں سلور پُش کے شریک بانی ہتیش چاولہ نے بتایا کہ اعداد و شمار جمع کرنے کا کام نہایت ہی منظم طریقے سے انجام دیا جاتا ہے ۔ اگر اشتہارات کی کمپنیوں کو ضرورت پڑے تو سلور پُش انہیں روزانہ بھی اعداد و شمار مہیا کرتا ہے ۔ ان اعداد و شمار کی صدا قت ہی سلور پُش کا سب سے بڑا سرمایہ اور اثاثہ ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہر بڑا برانڈ یا اشتہاری کمپنیاں سلور پُش کے ساتھ وابسطہ ہیں ۔ اعداد و شمار جمع کرنے کا کام بہت ہی احتیاط اور تکنیکی طور پر نہایت ہی مہارت کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔
مستقبل کے منصوبے
سلوپُش نے اپنا دائرہ کار بڑھا دیا ہے ۔ ملک بھر میں اپنی مضبوط ساکھ بنانے کے بعد اب یہ بیرونی ممالک میں بھی اشتہارات کی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کی تیاری میں ہے ۔ ہتیش کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی فلپائن میں بھی اب سرگرم ہوگئی ہے ۔ مستقبل میں امریکہ اور یورپ کے ممالک میں بھی توسیع کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔
ظاہر ہے اختراعی سوچ اور اخلاص کے ساتھ اپنے عزائم کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کی جرائت کی بدولت ہی سلور پُش نے صرف تین سال میں آج اپنا یہ بلند مقام حاصل کرلیا ہے ۔